سری نگر//چیئرپرسن ضلع ترقیاتی کونسل بڈگام نذیر احمد خان نے آج یہاں راج بھون میں لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا سے ملاقات کی۔چیئرپرسن ڈی ڈی سی نے اَپنے حلقہ کے لوگوں کی جانب سے مختلف ترقیاتی کاموں اور جموںوکشمیر یوٹی اِنتظامیہ کی طرف سے شروع کئے جانے والے ترقی پسند اقدامات کے لئے شکریہ اَدا کیا۔اُنہوں نے متعدد عوامی مطالبات بھی پیش کئے جن میں پونچھ سے توسہ میدان تک سڑک کی تعمیر ، سڑک ، پانی ، صحت اور بجلی کے بنیادی ڈھانچے کو بڑھانے سے متعلقہ دیگر ترقیاتی مطالبات شامل ہیں۔لیفٹیننٹ گورنر نے چیئرپرسن ڈی ڈی سی کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ جموںوکشمیر یوٹی اِنتظامیہ یوٹی کے لوگوں کی اُمنگوں کے مطابق تمام خطوں کی مساوی ترقی کے لئے مسلسل کام کر رہی ہے ۔ اُنہوں نے انہیں جائز مسائل اور مطالبات کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی یقین دہانی کی۔










