کمشنر سیکرٹری ایس اینڈٹی ڈیپارٹمنٹ ، سینئر اَفسران اور

جموں وکشمیر کے سٹارٹ اَپ اختراع کار نے احمد آباد میں سینٹر سٹیٹ سائنس کنکلیو میں شرکت کی

احمد آباد// ایک مضبوط ایس ٹی آئی ماحولیاتی نظام کی تعمیرمیں سٹیٹ ۔ سینٹر کے تال میل اور تعاون کے طریقہ کار کومضبوط بنانے او ر اختراعات اور کاروبارکوفروغ دینے کے لئے 10اور 11 ستمبر کو وزیر اعظم نریندر مودی کے ذریعے سائنس سٹی احمد آباد گجرات میں سٹیٹ ۔ سینٹر سائنس کنکلیو کا اِفتتاح کیا گیا۔اِس کانفرنس میں سائنس اور ٹیکنالوجی محکمہ ریاستوں اور یوٹیز کے وزراء ، ریاستوں اور ریاستوںاور یوٹیز کے ایس اینڈ ٹی محکموں کے سیکرٹریز ، بھارت کے سینئر اَفسران ، زائد اَز 150 سٹارٹ اَپس کے نمائندوں ، بڑی تعداد میں اختراع کاروں اور خواہشمند کاروباریوں نے حصہ لیا۔یہ تقریب سٹیٹ ۔سینٹر ایس اینڈ ٹی ہم آہنگی کو فروغ دینے مجموعی طور پر قوم کی سماجی و اِقتصادی ترقی ، ریاستی اور قومی مفادات کے اہم مسائل پر توجہ مرکوز کرنے،منصوبوں اورحکمت عملی پر غور و فکر کرنے کے لئے منعقدکی گئی تھی۔تقریب کا آغاز اِفتتاحی سیشن سے ہوا جس کی صدارت وزیرا عظم نے کی جس کے بعد قیادت کا اجلاس ہوا جس کی نظامت مرکزی وزیر مملکت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی ڈاکٹر جتندر سنگھ نے اَنجام دی۔اِس سیشن کے بعد مختلف موضوعاتی علاقوں میں 8 مکمل نشستیں منعقد ہوئیںجس میں کمشنر سیکرٹری سائنسی اور ٹیکنالوجی محکمہ سوربھ بھگت نے محکمہ سائنس اور ٹیکنالوجی اورجے اینڈ کے سائنس ٹیکنالوجی اینڈ انو ویشن کونسل ( جے کے ایس ٹی آئی سی ) کے کام کاج کے بارے میں ایک پاور پوائنٹ پرزنٹیشن پیش کی۔اُنہوں نے اِنکشاف کیاکہ جے کے ایس ٹی آئی سی ڈی بی ٹی،مرکزی حکومت اور سی ایس آئی آر کے تعاون سے جموںوکشمیر یوٹی میں دو صنعتی بائیو ٹیکنالوجی پارک ایک ہندواڑہ کشمیر میں اور دوسرا گھاٹی کٹھوعہ جموں میں قائم کر رہے ہیںکمشنر سیکرٹری نے کہا کہ تحقیقی اِداروں کے تحقیقی نتائج کومسائل کے حل کے لئے عملایا جائے گا اور ان کو زمینی عمل میں لانے کے لئے متعلقہ اِداروں کے سامنے سفارشات بھی پیش کی جائیں گی۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ جے کے ایس ٹی آئی سی نے اختراع کو فروغ دینے اور نئے خیالات کی حوصلہ اَفزائی کے لئے انوویشن چیلنج پروگرام بھی شروع کیا ہے۔سوربھ بھگت نے دیگر اقدامات پر بات کرتے ہوئے کہا کہ جے کے ایس ٹی آئی سی نے جموںوکشمیر یوٹی میں 150 اختراع کاروں اور سٹارٹ اَپس کی نشاندہی کی ہے اور وہ ملک میں سرمایہ کاروں اور صنعت کاروں کے ساتھ ایک اختراعی اور سٹارٹ اَپ میٹنگ کا اہتمام کرنے کا منصوبہ بنا رہی ہے ۔اُنہوں نے مزید کہا کہ اس میٹنگ کا مقصد اُبھرتے ہوئے اختراع کارو ں اور سٹارٹ اَپس کو سرمایہ کاری ، تعاون ، رابطوں اور نیٹ ورکنگ کے لئے ایک رَسائی اور پلیٹ فارم فراہم کرنا ہے جو ان کے آئیڈیاز اور اقدامات کو توسیع پذیر کاروباری ماڈلوں اور کاروباری آرگنائزیشنوں میں لانچ کرنے اور تبدیل کرنے کے لئے درکا رہیں۔کمشنر سیکرٹری نے کہا کہ یہ میٹنگ جدت پسندوں اور سٹارٹ اَپس کے لئے گیم چینجر ثابت ہوسکتی ہے تاکہ وہ نمائش حاصل کرسکیں اور ملک میں صنعت اور سرمایہ کاری ایجنسیوں ، وینچر کیپٹلسٹ سے منسلک ہوسکیں۔اِس کانفرنس میں ایڈیشنل ایڈ ڈائریکٹر جے جے ایس ٹی آئی سی ڈاکٹر ناصر شاہ ، جوائنٹ ڈائریکٹر سنجے کھارو ، جوائنٹ ڈائریکٹر بلا ل احمد کے علاوہ شیخ عنایت اللہ کی قیادت میں آٹھ سٹارٹ اَپ انوویٹر ، سی اِی او سٹارٹ اَپ مووبیونڈ نے جموںوکشمیر سے شرکت کی۔