Secretary NFCH reviews implementation of rehabilitation program for militancy victims at Shopian-8

سیکرٹری این ایف سی ایچ نے شوپیان میں ملی ٹینسی کے متاثرین کی بحالی کے عمل کا جائزہ لیا

شوپیان//وزارت داخلہ امور کے تحت آٹو نامس آرگنائزیشن نیشنل فائونڈیشن فار کمیونل ہار مونی ( این ایف سی ایچ ) کے سیکرٹری منوج پنت نے آج سماجی بہبود کے اَفسران ک ساتھ ایک میٹنگ منعقد کی جس میں ملی ٹینسی کے متاثرین کے لئے پروجیکٹ اسسٹ کے تحت بحالی عمل آوری کا جائزہ لیا۔میٹنگ میںضلع ترقیاتی کمشنر شوپیاں سچن کمار واشیا ، ڈی ڈی او ، این ایف سی ایچ روی شنکر ترپاٹھی ، ڈسٹرکٹ سوشل ویلفیئر اور محکمہ کے دیگر متعلقہ اَفسران و ملازمین موجود تھے۔ڈی ایس ڈبلیو او کی طرف سے بتایا گیا کہ این ایف سی ایچ کی جانب سے ضلع میں 209 بچوں کی ماہانہ مالی اِمداد سے مدد کی گئی ہے اور فی الحال 77 بچے اِس سکیم کے تحت ماہانہ اِمداد حاصل کر رہے ہیں ۔تشدد سے متعلقہ متاثرین کے سکول جانے والے بچوں کو 1,250روپے ،1,500 روپے اور 1,750 روپے ماہانہ کی شرح پر اِمداد فراہم کی جاتی ہے جو کہ ان کے اِندراج شدہ کلاسوں پر منحصر ہے۔سیکرٹری نے اَفسران پر زور دیا کہ وہ ضلع میں رہ جانے والے بچوں کا پتہ لگائیں تاکہ انہیں بحالی کے لئے مالی مدد فراہم کی جائے۔اُنہوں نے ضلع میں اسسٹ سکیم کے استفادہ کنند گان سے بھی بات چیت کی اور سکیم کے بارے میں ان سے رائے طلب کی ۔اُنہوں نے متعلقہ اَفسران سے کہا کہ وہ اہل بچوں کا پتہ لگانے کے عمل کو تیز کریں اور اُنہیں پروجیکٹ کے تحت رجسٹر کریں۔اُنہوں نے کہا کہ ایک بار رجسٹر ہونے کے بعد مطلوبہ معیار پر پورا اُترنے والے متاثرہ بچے کو 25برس کی عمر تک اِمداد دی جاتی ہے۔اُنہوں نے کہا کہ توجہ تعلیم او راَپنے مقاصد کے حصول میں ان کی مدد کرنا ہے۔ضلع ترقیاتی کمشنر شوپیاںنے بتایا کہ اِن بچوں کو ملک کی مختلف رِیاستوں کے ایکسپوجر ٹور پر لے جایا جاتا ہے او رانہیں کیرئیر میں بہترین کارکردگی کا موقعہ فراہم کیا جاتا ہے ۔ اُنہوں نے سیکرٹری کو یقین دِلایا کہ ضلع میں اِس سکیم کو مؤثر طریقے سے عملانے کے لئے تمام ممکنہ اقدامات کئے جارہے ہیں اور مستقبل قریب میں بہت سے اہل طلباء کو سکیم کے تحت لایا جائے گا۔