سری نگر//ایڈیشنل چیف سیکرٹری محکمہ زرعی پیداوار اَتل ڈولو نے آج جموںوکشمیر میں سکیم کو مؤثر طریقے سے عملانے کے لئے فارمرس پروڈیوس آرگنائزیشنز ( ایف پی اوز) کے ایکشن پلان کو حتمی شکل دینے کا جائزہ لینے کے لئے ایک میٹنگ کی صدارت کی۔میٹنگ میں وائس چانسلر سکاسٹ جموں ،سیکرٹری اے پی ڈی ( ہارٹیکلچر ) ، سیکرٹری اے پی ڈی ، ایم ڈی این سی ڈی سی کے نمائندے ، ایم ڈی سمال فارمز ایگری بزنس کنسوریشم، ایم ڈی ایگریکلچر کوآپریٹیو مارکیٹنگ فیڈریشن آف اِنڈیا نئی دہلی،ڈائریکٹر جنرل پلاننگ ( اے پی ڈی ) ، ڈائریکٹر فائنانس ( اے پی ڈی ) ، نبارڈ کے نمائندے ، ڈائریکٹر فلوری کلچر جموں ، ڈائریکٹر شیپ ہسبنڈری کشمیر ، ایم ڈی جے کے ایگر و اِنڈسٹریز ڈیولپمنٹ کارپوریشن ،ڈائریکٹر ہارٹیکلچر کشمیر ، ڈائریکٹر فلوری کلچر کشمیر، ڈائریکٹر زراعت جموں / کشمیر، ڈائریکٹر پشو پالن جموں ، ایم ڈی جے کے ایچ پی ایم سی ، ڈائریکٹر فشریز جے اینڈ کے ، ایف پی او ز ے چیف ایگزیکٹیو ز اور دیگر متعلقہ اَفراد نے ذاتی طور پر اور بذریعہ ورچیول موڈ شرکت کی۔ابتداً کشمیر اور جموں کے دونوں صوبوں کے متعدد ایف پی اوز کے سربراہان نے اَپنے متعلقہ ایف پی اوز کی حیثیت کے حوالے سے اَپنی متعلقہ آرگنائزیشنوں کا جائز ہ پیش کیا۔اُنہوں نے میٹنگ کو اَپنے ایف پی اوز کے ساتھ رجسٹرڈ کسانوں ، کاروبار ، فنڈنگ ، ایف پی اوز کے نفاذ وغیرہ کے بارے میں آگاہ کیا۔دورانِ میٹنگ اَتل ڈولو کو ایف پی اوز ، اَفسران اور دیگر شراکت داروں سے فارمرز پروڈیو سر آرگنائزیشن کے اقدام اور اس کے نفاذ کے حوالے سے متعدد معلومات حاصل ہوئیں۔میٹنگ کو بتایا گیا کہ محکمہ زراعت نے اَب تک 113 ایف پی او ( 51کشمیر اور 62 جموں میں ) رجسٹر کئے ہیں۔اِس موقعہ پر ایڈیشنل چیف سیکرٹری نے سکاسٹ جے / کے سے کہا کہ وہ جموںوکشمیر یوٹی کے دونوں صوبوں میں سے ہر ایک میں رہنمائی کرنے والے گروپ تشکیل دیں اور وقتاًفوقتاً ایف پی اوز کی کارکردگی کا جائزہ لیں۔اُنہوں نے رائے دی کہ رہنمائی کرنے والے گروپ ان ایف پی اوز کی رہنمائی او ران کی ہینڈ ہولڈنگ میں مدد کرنے کے علاوہ کامیاب نفاذ میں مدد فراہم کریں گے ۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ ایف پی اوز کو مہارت او رصلاحیت سازی فراہم کی جائے گی ۔ اِس کے علاوہ برانڈ کے فروغ وغیرہ میں ان کی رہنمائی بھی کی جائے گی۔










