ضلع پلوامہ کے تمام تعلیمی اداروں کے عملے کو فارمل ڈریس کوڈ اپنانے کی ہدایت :چیف ایجو کیشن افسر

اساتذہ اور عوامی حلقوں کی جانب سے فیصلے کی بڑے پیمانے پر سراہنا ،فوری طورلاگوں کرنے کی اپیل

سری نگر//جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ میں چیف ایجو کیشن افسر کی جانب سے ایک حکم نامہ زیر نمبرCEO/PUL/22/2326 گزشتہ شام جاری کیا گیا ہے جس میں ضلع کے تمام تعلیمی اداروںمیں درس و تدریس کے عمل میں شامل عملے کو فارمل ڈریس زیب و تن کرنے کی ہدایت دی گئی ہے جبکہ غیر مہذب ڈریس کومکمل طور پابندی عائد کی گئی ہے۔جاری حکم نامے میں لکھا گیا ہے کہاستاد کے کپڑوں کا بچوں کی شخصیت پر بڑا اثر رہتا ہے اس لئے جینز ،ٹی شارٹ وغیرہ غیرمہذب ملبوسات کے استعمال پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ۔چیف ایجو کیشن افسر پلوامہ نذیر احمد ریشی نے نمائندے کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ ضلع کے کچھ سرکاری تعلیمی اداروں چند اخلاق سوز واقعات رونما ہوئے ہیں جس دوران ایک استاد کے خلاف ایف آئی آر بھی درج ہوا ہے جس کو ایک شرمناک واقعے میں گرفتار کیا گیا ہے ۔انہوں نے کہا میں ضلع میں دیگر مقامات سے اس طرح کے واقعات رونما ہونے کے واقعات درج ہوئی ہے ۔انہوں نے بتایا ان چیزوں کو روکنے کے لئے اس قدم کو اٹھانا مجبوری بن گئی ہے ۔چیف ایجو کیشن افسر نے بتایا کہ اس حکم نامے کو سختی سے زمینی سطح پر لاگوں کریں گے ۔انہوں نے کہا استاد کے اندر جو پہلے ہوتا تھا وہ میرے خیال کے مطابق وہ اندر والا گرو مر چکا ہے جس کو زندہ کرنے کی کوشش کرنی ہے ۔انہوں نے کہا میں نے شروعات کی ،مجھے پتہ ہے کہ اس چیز کو صرف استاد ہی مخالفت کر گئیں ۔لیکن ہم نے اس چیز کو لاگوں کرنے کا عہد کیا ہے اور ہم لاگوں کرتے ہیں گے ۔ اس دوران پورے ضلع میں اساتذہ صاحبان کے ساتھ ساتھ لوگوں نے اس حکم نامے کو جاری کرنے خیر مقدم کیا ہے اور لوگوں نے یہاں فوری طور پر زمینی سطح حکم نامے کو جاری کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔سی ای او نے بتایاضلع پلوامہ کے لوگ خوش نصیب ہیں کہ جنہیں بصیر الحق کے صورت میں ایک بہترین افسر ڈی کے سی کے طور ملا ہے جس کا ایک بلند نظریہ ہے جن کے ساتھ کام کرنے سے انسان کا نظریہ واقعی بڑ جاتا ہے۔