سری نگر//لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا نے آج سر ی نگر میں اُداسین آچاریہ بھگوان شری چندر جی مہاراج کی 528 ویں یوم پیدائش کی تقریبات میں شرکت کی۔لیفٹیننٹ گورنر نے اُداسین آچاریہ بھگوان شری چندر جی مہاراج مندر میں پوجا کی اور سب کی خاطر اَمن ، خوشحالی اور ترقی کے لئے دعا کی۔اُنہوں نے کہا کہ ہمیں ایک نیک زندگی گزارنے اور سماج کی فلاح و بہبود کی خاطر خود کو وقف کرنے کے لئے بھگوان چندر جی مہاراج کے اعلیٰ نظریات اور تعلیمات پر عمل کرنا چاہیے۔لیفٹیننٹ گورنرمنوج سِنہا نے آچاری مہاراج کی یوم پیدائش کے موقعہ پر کی جانے والی رسمی رسومات میں بھی شرکت کی۔اِس موقعہ پر مہنت سوامی پریم وویکانند اڈاسن ، سوامی امرت داس ، سیکرٹری شری چندر چنار بڑا اکھاڑہ اُداسین ٹرسٹ اور اُداسین ٹرسٹ کے اَرکان ، سنتوں ، مذہبی رہنما اور سرکردہ شہری موجود تھے۔ممبر شری اَمرناتھ جی شرائین بورڈ ڈی سی رینہ ، صوبائی کمشنر کشمیر پانڈورانگ کے پولے ،اے ڈی جی پی کشمیر وِجے کمار ، ضلع ترقیاتی کمشنر محمد اعجاز بھی موجود تھے۔










