شمالی کشمیر کے قصبہ سوپور میں 27 سالہ نوجوان کی لاش بر آمد

راجوری میں پولیس زیرِ حراست شخص کی مبینہ خودکشی

لاک اپ کے اندر گلے میں پھانسی کا پھندا ڈال کر زندگی کا خاتمہ کر دیا :پولیس

سری نگر//جموںو کے راجوری علاقے میں جمعہ کی صبح ایک شخص نے پولیس لاک اپ کے اندر گلے میں پھانسی کا پھندا ڈال کر زندگی کا خاتمہ کر دیا ہے۔اس دوران پولیس اس واقعے کی تحقیقات کر رہی ہے ۔کشمیر نیوز سروس کے مطابق ضلع راجوری کے ایک لاک اپ کے اندر موجود شخص نے گلے میں پھانسی کا پھندا ڈال کر زندگی کا خاتمہ کر دیا ۔سرکاری زرائع نے بتایا کہ متعلقہ شخص کی شناخت پرگل درہال کے عبدالمجید کے طور پر ہوئی ہے۔انہوں نے بتایا کہ یہ شخص پولیس ریمانڈ پر حراست میں تھا۔معاملے کی تصدیق کرتے ہوئے ایس ایس پی راجوری محمد اسلم نے بتایا کہ واقعہ کی تفصیلات جمع کرنے کے لیے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔اْنہوں نے بتایا، ‘‘اس سلسلے میں ایک بار حقائق واضح ہو جائیں گے۔بتایا جاتا ہے کہ اس حوالے سے پولیس بھی باریک بینی سے ساری صورتحال کی تحقیقات کر رہی ہے۔