سری نگر//لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر راجیور ائے بھٹناگر نے سول سیکرٹریٹ میں جے اینڈ کے بلڈنگ اَدر کنسٹرکشن ورکرس ویلفیئر بورڈ ( جے کے بی او سی ڈبلیو ڈبلیو بی ) کے بورڈ آف ڈائریکٹرس کی 19 ویں میٹنگ کی صدارت کی۔میٹنگ میں پرنسپل سیکرٹری پی ڈبلیو ڈی شیلندر کمار ، کمشنر سیکرٹری محنت و روزگار محکمہ سریتا چوہان، سی اِی او / سیکرٹری جے کے بی او سی ڈبلیو ڈبلیو منیر الاسلام ، لیبر کمشنر جموںوکشمیر عبدالرشید وار ، ڈی جی بجٹ ایم وائی ایتو ، ڈائریکٹر دیہی ترقی محکمہ کشمیر امام الدین ، سپیشل سیکرٹری قانون و پارلیمانی اَمور ، مختلف لیبر یونینوں کے نمائندے ، بورڈ کے دیگر اراکین اور متعلقہ محکموں کے اعلیٰ اَفسران نے ذاتی طور پر اور بذریعہ وڈیڈیو کانفرنسنگ شرکت کی۔دورانِ میٹنگ آرگنائزیشن کے مختلف جہتوں پر تفصیلی غور وخوض ہوا اور آرگنائزیشن کی مضبوطی کے لئے کئی اہم فیصلے بھی لئے گئے۔مشیر راجیو رائے بھٹناگر نے میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا ملک دُنیا کی سب سے ترقی پذیر قوم اور اُبھرتی ہوئی معیشتوں میں سے ایک ہے او رہماری لیبر فورس آنے والے برسوں میں ترقی یافتہ قوم کے کارنامے کو حاصل کرنے میں ہماری اہم شراکت دار ہے۔مشیر موصوف نے جے کے بی او سی ڈبلیو ڈبلیو بی کے اَفسران کو ہدایت دی کہ وہ تعمیراتی کارکنوں کی زیادہ سے زیادہ رجسٹریشن کے لئے جموںوکشمیر میں اِنفارمیشن ایجوکیشن او رمواصلاتی سرگرمیوں کو بڑھادیں۔اُنہوں نے اَفسران سے بیداری کیمپ منعقد کرنے کو بھی کہا تاکہ کارکنان حکومت کی طرف سے ان کے لئے چلائی جارہی مختلف فلاحی سکیموں سے فائدہ اُٹھاسکیں۔










