چنگام چھاترو کشتواڑ علاقے میں سومو گاڑی حادثے کی شکار

8مسافر ہلاک 3شدید زخمی حالت میں ہسپتال منتقل

سری نگر//خطہ چناب کے ضلع کشتواڑ کے دور افتادہ علاقے میں ایک سوموگاڑی حادثے کی شکار ہوئی ہے جس کے نتیجے میں گاڑی 3سو فٹ گہری کھائی میں جا گری جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار8افراد لقمہ اجل بن گئے جبکہ3دیگر زخمی ہوئے جن کو مقامی لوگوں نے فوج اور پولیس نے نکال کر چھاتروہسپتال منتقل کیا ہے ۔کشمیر نیوز سروس ( کے این ایس ) کے مطابق ضلع کشتواڑ کے بونڑاچھاترو علاقے میں میں منگل کے روز بعد دوپہر ایک نجی گاڑی زیر نمبر (JK17-9117)ڈارئیور کے قابو سے باہر ہوئی 300فٹ گہری کھائی میں جا گری ہے جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار 12افراد شدید زخمی ہوئے ہیں جن کو مقامی لوگوں پولیس اور فوج نے باہر نکالنے کی کوشش کی ہے جس دوران 8افراد ہسپتال پہنچانے سے قبل ہی لقمہ اجل بن گئے جبکہ3دیگر افراد کو چھاترو ہسپتال علاج معالجے کے لئے منتقل کیا گیا ہے جن میں بیشتر کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے ۔کشمیر نیوز سروس کے نامہ نگار نے بتایایہ حادثہ منگل کی دوپہر تین بجے اس وقت پیش آیا جب چھاترو کے چنگام علاقے میں ایک ٹاٹا سومو گاڑی بونڈا کی طرف جارہی تھی، جس دوران بونڈا کے قریب حادثہ کا شکار ہو گئی۔مہلوکین کی شناخت نصرت بانو،شریف احمد،فرید،محمد اکبر،فرید حسین،بشیر احمد،نذیر احمداور نورحسین،شامل ہیں جبکہ زخمیوں کی شناخت منظور احمد،خاتون،اختر حسین،شامل ہیں۔تین زخمیوں کو چھاترو جبکہ ایک کو ڈوڈہ ہسپتال منتقل کیا گیا ۔ذرائع نے بتایا کہ حادثہ کا شکار ہو کر گاڑی تین سو فٹ نیچے کھائی میں جاگری۔اْنہوں نے بتایا کہ گاڑی میں کل 10افراد سوار تھے جن میں سے 5افراد کی موقعہ پر ہی موت واقع ہوئی جبکہ 5دیگر شدید زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کر دئے گئے ہیں۔علاقہ میں مقامی لوگ ،فوج و پولیس بچاو کاروائی شروع کی اور زخمیوں کو پی ایچ سی چھاترو منتقل کیا گیا ہے ۔ اس دوران حادثے کی خبر پھیلتے ہی علاقے میں کہرام مچ گیا ہے ۔جبکہ اس واقعے پر متعدد لوگوں نے اظہار افسوس کرتے ہوئے ملوکین کے افراد خانہ کے ساتھ تعزیت اظہار کیا۔

5دیگرشدیدزخمیGMCڈوڈہ منتقل،لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا کااظہاردُکھ
زخمیوں کوبہتر سہولیات فراہم کرنے اور مہلوکین کے لواحقین کی فوری دادرسی کی ہدایت
سری نگر//جموں صوبے کے پہاڑی ضلع کشتواڑمیں منگل کوہوئے ایک خوفناک سڑک حادثے میں نصف درجن سے زیادہ افراد کے ہلاک ہونے کاخدشہ ہے ،کیونکہ12مسافروں کولے جانے والی ایک گاڑی ڈرائیور کے قابو سے باہرہوکر ایک گہری کھائی میں جاگری۔خیال رہے یہ ضلع کشتواڑمیں 7ماہ میں پیش آنے والا دوسرا المناک سڑک حادثہ ہے ،کیونکہ رواں سال6فروری کوضلع کے ناگریانہ علاقہ میں ایک ایکوگاڑی کے گہری کھائی میں جاگرنے کے نتیجے میں6افرادکی موت واقعہ ہوئی تھی ۔تازہ سڑک حادثے پر لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا اورمرکزی وزیر ڈاکٹر جتندر سنگھ نے سخت رنج وغم کااظہار کرتے ہوئے حکام کوہدایت دی ہے کہ زخمیوں کوموثر طبی سہولیات فراہم کرنے کیساتھ ساتھ مہلوک مسافروںکے لواحقین کی فوری دادرسی کی جائے ۔جے کے این ایس کوملی تفصیلات کے مطابق کشتواڑضلع کے چھاترئو علاقے میں اُسوقت کہرام مچ گیا ،جب منگل کوبعددوپہر یہاں ایک چھوٹی مسافر گاڑی ڈرائیور کے کنٹرول سے باہر ہوکر ایک گہری کھائی میں جاگری ۔مقامی لوگوںنے بتایاکہ سڑک سے لڑھک جانے کے بعد بڑے پتھروں سے ٹکرانے کے نتیجے میں گاڑی کے پرخچے اُڑگئے اوراس میں سوار سبھی افراد خون میں لت پت ادھر اُدھر گر گئے ۔حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس ،ایس ڈی آرایف اورسیکورٹی اہلکاروںنے مقامی لوگوںکی مدد سے بچائو آپریشن شروع کیا ۔ابتدائی اطلاعات میں بتایاگیاکہ اس المناک سڑک حادثے میں کم سے کم 7افراد ازجان ہوگئے ،کیونکہ بچائو آپریشن کے دوران ان کومردہ پایاگیا جبکہ 5مسافروںکوگہری کھائی سے خون میں لت پت نکال کر ضلع اسپتال کشتواڑ منتقل کیاگیا،جہاں اُن کی حالت نازک بنی ہوئی تھی ۔ڈپٹی کمشنر کشتواڑ ڈاکٹر دیونش یادونے میڈیا کوابتدائی اطلاعات کی بناء پر بتایاکہ اس بدقسمت سڑک حادثے میں 7 ہلاکتیں ہوئیں۔انہوںنے کہاکہ 12مسافروںمیں سے 5کوزخمی حالت میں ضلع اسپتال کشتواڑ پہنچایاگیا ،جہاں سے اُن کوبہتر علاج کیلئے جی ایم سی اسپتال ڈوڈہ منتقل کیاگیا۔مرکزی وزیر ڈاکٹر جتندر سنگھ نے ڈپٹی کمشنر کشتواڑ سے بات کرنے کے بعد ٹویٹ کیا کہ ضرورت پڑنے پرزخمیوں اورمہلوک مسافروں کے لواحقین کو ہر ممکن مدد فراہم کی جائے گی۔جموں وکشمیر کے لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا نے اس المناک سڑک حادثے پر سخت صدمہ ظاہر کرتے ہوئے حکام کوہدایت دی ہے کہ زخمیوں کوموثر طبی سہولیات فراہم کرنے کیساتھ ساتھ مہلوک مسافروںکے لواحقین کی فوری دادرسی کی جائے۔