دُور کرنے کیلئے اِنٹرنل گریوینس کمیٹی( آئی جی سی) میٹنگ منعقد کی
سری نگر//حکومت جموںوکشمیر کی طرف سے مختلف محکموں میں درج فہرست قبائل کے ملازمین کی ملازمت اور سروس سے متعلق شکایات کو دُور کرنے کے لئے تشکیل دی گئی اِنٹرنل گریوینس کمیٹی نے آج مہینوں کی میٹنگ منعقد کی اور خدمات سے متعلق 17 معاملات کا جائزہ لیا۔ کمیٹی کی چیئرپرسن اور کمشنر سیکرٹری محکمہ سماجی بہبود شیتل نندا ، ممبر سیکرٹری اِنٹرنل گریوینس کمیٹی( آئی جی سی ) اور سیکرٹری قبائلی اَمور ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر شاہد اِقبال چودھری نے کمیٹی کے ممبران کے ساتھ خدمات سے متعلق مختلف اَمور اور مختلف محکموں کے نامزد اَفسران سے جوابات سنے ۔میٹنگ میں ڈائریکٹر جنرل محکمہ سماجی بہبود ، ڈائریکٹر محکمہ قبائلی امور ، سیکرٹری ایڈوائزری بورد برائے بہبود گجر و بکروال اور ایڈیشنل سیکرٹری جی اے ڈی نے شرکت کی۔ اِنٹرنل گریوینس کمیٹی( آئی جی سی )کے زیر غور 17 معاملات میں مختلف محکموں اور اِداروں کے ملازمین کی خدمات شامل ہیں جن میں جل شکتی کے محکمے ، ریونیو، منصوبہ بندی ، ترقی اور نگرانی ،سکولی تعلیم ، زراعت اور بہبود کساناں، جنرل ایڈ منسٹریشن ( سروس کے معاملات ) ، پشو پالن ، بھیڑ پالن ، اعلیٰ تعلیم ، سماجی بہبود ، سکل ڈیولپمنٹ ، اکائونٹس اور خزانے ، مکانات و شہری ترقی اور بی جی ایس بی یونیورسٹی راجوری شامل ہیں۔ اِنٹرنل گریوینس کمیٹی( آئی جی سی )نے مختلف محکموں کے ردِّعمل اور رِپورٹوں کا جائزہ لینے کے بعد ملازمین کی طرف سے اُٹھائے گئے مسائل کے حل کے لئے ہدایات جاری کیں۔ مختلف معاملات میں محکموں سے پروموشن ، ہمدردانہ تقرریوں ، ریزرویشن ،روسٹر اور دیگر خدمات سے متعلق معاملات سے متعلقہ مخصوص معلومات طلب کی گئیں۔کمیٹی نے یہ بھی مطلع کیا کہ ایس ٹی ملازمین کو پہلے متعلقہ محکموں میں نمائندگی جمع کرنے کی ضرورت ہے اور اِنٹرنل گریوینس کمیٹی( آئی جی سی )کے سامنے درخواستیں محکمہ میں کم سے کم تین ماہ کے وقفے کے بعد یا اس طرح کے خدمت کے معاملا ت پر فیصلے سے متعلق کسی شکایت کے بعد ہی جمع کی جائیں گی۔ یہ بھی بتایا گیا کہ ہر ماہ کی 10 تاریخ تک صرف آن لائن موصول ہونے والے معاملات متعلقہ محکموں سے رِپورٹس حاصل کرنے کے بعد آئی جی سی ماہانہ میٹنگ میں اُٹھائے گا۔منتقلی کے معاملات آئی جی سی سے رجوع کرنے سے پہلے درخواست دہندگان کے ملازمین کی طرف سے تشویش کاعنصر بالخصوص سامنے لایا جائے گا۔ اِنٹرنل گریوینس کمیٹی( آئی جی سی )نے چیف سیکرٹری کو ماہانہ رِپورٹ اور قومی کمیشن برائے شیڈ ولڈ ٹرائب کو سہ ماہی رِپورٹ پیش کرنے کے لئے ایس ٹی ملازمین کے مختلف خدمات سے متعلق معاملا ت پر تبادلہ خیال کیا۔کشمیر کے مختلف اَضلاع میں تعینات جموں صوبے کے اساتذہ کے ایک وفد نے بھی آئی جی سی کو درپیش مختلف مسائل سے آگاہ کیا او ران کے ازالے کی درخواست کی جسے اگلی میٹنگ میں اُٹھانے کا فیصلہ کیاگیا۔










