ہائی کورٹ نے دیاشنوائی کیلئے خصوصی عدالتوں کی تشکیل کا حکم
سری نگر// قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے) کی عدالتوں پرکیسوں کے بوجھ کم کرنے کیلئے، جموں و کشمیر ہائی کورٹ نے ہفتہ کو این آئی اے کے مقدمات کیلئے خصوصی عدالتوں کی تشکیل کا حکم دیا۔جے کے این ایس کے مطابق ایک میڈیا رپورٹ میں جموں وکشمیر ولداخ ہائی کورٹ کے ایک حکم کاحوالہ دیاگیا۔ حکم میں رجسٹرار جنرل، جموں و کشمیر ہائی کورٹ ، سنجیو گپتا نے کہا کہ این آئی اے عدالتوں کے دباؤ کو کم کرنے کیلئے، چیف جسٹس نے دیوانی، سیشن ٹرائل کے مقدمات (سوائے عصمت دری کے) کو منتقل کرنے پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج، (این آئی اے اسپیشل کورٹ)، اننت ناگ کی عدالت میں زیر التواء کیسز) اور این ڈی پی ایس کے مقدمات قانون کے مطابق نمٹانے کے لئے پرنسپل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج، اننت ناگ کی عدالت میں ہیں۔اسی طرح سیشن ٹرائل کے مقدمات، این ڈی پی ایس اور دیوانی مقدمات کو قانون کے مطابق نمٹانے کے لئے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج (این آئی اے اسپیشل کورٹ) بارہمولہ کی عدالت سے پرنسپل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج بارہمولہ کی عدالت میں منتقل کیا جاتا ہے۔ جاری آرڈرمیں مزید کہا گیا ہے کہ این آئی اے کی خصوصی عدالتوں، اننت ناگ اور بارہمولہ کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ مقدمات کو ترجیحی بنیادوں پر جلد نمٹائیں۔










