پرنسپل سیکرٹری سکل ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ نے گورنمنٹ آئی ٹی آئی آر ایس پورہ میں ٹی ۔ ٹی اِی پی کا اِفتتاح کیا

پرنسپل سیکرٹری سکل ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ نے گورنمنٹ آئی ٹی آئی آر ایس پورہ میں ٹی ۔ ٹی اِی پی کا اِفتتاح کیا

نوجوانوں کی صلاحیتوں میں اِضافہ ہوگا اور ان کیلئے روزگار حاصل کرنے کے راستے کھلیں گے ۔پرنسپل سیکرٹری

جموں/ /پرنسپل سیکرٹری سکل ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر اَصغر حسن سامون نے گورنمنٹ اِنڈسٹریل ٹریننگ اِنسٹی چیوٹ آر ایس پورہ میں ٹویوٹا ٹاٹا ٹیکنکل ایجوکیشن پروگرام ( ٹی۔ ٹی اِی پی )کا عملی طور پر اِفتتاح کیا۔ڈاکٹر اَصغر حسن سامون نے پروگرام کا اِفتتاح کرنے کے بعد اَپنے خطاب میں سپر اِنٹنڈنٹ آئی ٹی آئی آر ایس پورہ اور آر ایس پورہ کے نوجوانوں کو علاقے میں اِس قسم کا ایڈوانس آٹو موٹیو ٹریننگ سینٹر قائم کرنے پر سراہا ۔ اُنہوں نے کہا کہ حکومت کی توجہ نوجوانوں کو ان کی دہلیز پر تمام سہولیات فراہم کرنے پر مرکو ز ہے تاکہ اِس کا مستقبل محفوظ ہو۔ڈائریکٹر سکل ڈیولپمنٹ جموںوکشمیر نے سکل ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ نے اَپنے خطاب میں سکل ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ اور نوجوانوں کی صلاحیتوں کو بڑھانے کے لئے محکمہ کی طرف سے اُٹھائے گئے اَقدامات کے بارے میں بتایا۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ آٹو موبائل کمپنیوں ٹاٹا ٹیکنالوجیز ، ماروتی سوزوکی ، ہونڈائی ، اشوک لے لینڈ ،ٹویوٹاکیرلوسکار موٹرس اور دیگر کے ساتھ معاہدہ کا مقصد یہاں کے نوجوانوں کے لئے روزگار کے زیادہ سے زیادہ مواقع پیدا کرنا ہے ۔اُنہوں نے اس بات پر زور دیا کہ اِنڈسٹری اِنسٹی چیوٹ کے تعلقات سے آئی ٹی آئی میں تربیت اَفراد کے حاصل کردہ ہنر اور صنعت کی ضرورت کے درمیان فرق کو ختم کرنے میں مد دملے گی ۔ سپرانٹنڈنٹ آئی ٹی آئی آر ایس پورہ نے اپنے خطبہ اِستقبالیہ میں انسٹی ٹیوٹ کے کام کاج اورحصولیابیوں پر روشنی ڈالی ۔کنٹری ہیڈ اور ایگزیکٹیو نائب صدر ٹی ایم کے لمیٹڈ پرائیویٹ شری وکرم گلاٹی نے متعلقہ ٹی ۔ ٹی اِی پی میں کی جانے والی سرگرمیوں کے بارے میں جانکاری دی اور اِس ہائبرڈ ٹیکنالوجی کے بارے میں بھی بتایا جس میں تربیت یافتہ اَفراد کو تربیت دی جانی ہے۔اِس موقعہ پرڈائریکٹر سکل ڈیولپمنٹ جموںوکشمیر نے تربیت حاصل کرنے والوں میں توصیفی اَسناد تقسیم کیں جنہوں نے ’’ آزادی کا اَمرت مہااُتسو ‘‘ پروگرام میں حصہ لیا جو کہ آئی ٹی آئی آر ایس پورہ میں 10؍ اگست 2022 ء سے 15؍ اگست 2022ء تک منعقد ہوا۔