نیو بس سٹینڈ ہندوارہ کوڑے دان میں تبدیل،کچر ے کے ڈھیر،چہارسوبدبو

پہروپیٹھ بہت جلد ڈپمنگ سائٹ تیار ہوگی: ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہندوارہ نذیر احمد

ہندوارہ//سب ضلع ہندوارہ نیو بس اڈے میں مونسپل کمیٹی کی جانب سے ڈالے جارہے کوڈا کرکٹ کی وجہ سے مین مارکیٹ کیلئے ایک بدنما داغ ثابت ہورہا ہے۔جے کے این ایس نامہ نگار طارق راتھر کے مطابق ہندوارہ نیو بس اڈے میں موجود مقامی رہائشیوں، دکانداروں اور ڈارئیوروں نے بتایا کہ نئے بس اڈے کو کوڈے دان میں تبدیل کیا گیا ہے جس کے وجہ سے یہاں یہ اڈا اب کتوں اور مویشوں کا آماجگاہ بنا جاچکا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ مونسپل کمیٹی ہندوارہ کے ملازمین تمام مارکیٹ سے نکلنے والی کچرا اورکوڈا کرکٹ اس بس ا سٹنیڈ میں جمع کررہے ہیں۔انہوںنے کہاکہ یہاں چہار سو اتن زیادہ بدبو اورعفونیت پائی جاتی ہے کہ یہاں سے گزرنا مشکل ہے نہیں بلکہ ناممکن بن گیا ہے۔لوگوں کاکہناتھاکہ یہاں کچرے کے بڑے بڑے ڈھیر نظر آرہے ہیں جس وجہ سے یہاں کتوں کی تعداد بڑھ گیئی ہے جس کے نتیجے میں اب یہاں لوگوں کو گھروں سے باہر نکلنا مشکل بن گیا ہے اور راہگیروں سے اس اڈے میں گھومنا پھرنا بھی مشکل بن گیا ہے کیوں وہاں پر موجود سکینڈوں کتے راہ چلتے لوگوں پر حملہ کرتے ہیں اور گاڑیوں کے پیچھے بھی دوڑ رہے ہیں۔ایک مقامی شہری مدثر تانترے نے بات کرتے ہوئے کہا کہناتھاکہ نئے بس اڈے میں کچرا جمع کر یہ ہندوارہ ٹاون کیلئے ایک بدنما داغ ثابت ہو رہاہے ۔انہوں نے کہا ہم لوگ گورنر انتظامیہ ڈپٹی کمشنر کپوارہ سے ہاتھ جوڈ کر گزراش کرتے ہیں کہ وہ اس معاملے میں سنجیدگی دکھا کر اس کا حل نکال کر ہندوارہ کے لوگوں کو اس گندگی اور پریشانی سے نجات دلائیں ۔ اس حوالے سے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہندوارہ نذیر احمد نے کہا کہ ہندوارہ ٹاون کیلئے یہ ایک بڑا مسئلہ ہے اور اس سے پہلے اس بھاگت پورہ میں ڈمپنگ سائٹ کے لئے جگہ لی گئی لیکن وہاں کے لوگوں نے اس پر اعتراض اٹھایا ۔اب پہروپیٹھ نامی گاوں میں ڈمپنگ سائٹ کے لئے جگہ لی گئی۔ اب اس پر کام کرنے میں ایک دو ماہ لگ سکتے ہیں اس لئے اس کچرے کو یہاں جمع کیا جارہا ہے پھر میں مونسپل کمیٹی کے ایگزیکٹو افیسر سے بات کرکے اڈے میں جمع کچرے کو صاف کیا جائے گا۔