آری پل ترال کے بالائی علاقوں میں بارشوں سے فصلوںاور آرضی رابطوں کو نقصان

حاجن علاقے میںپانی کا ترسیلی نظام مکمل طور تباہ۔ٹینکروں کے ذریعے پانی پہنچایا جا رہا ہے انتظامہ

سری نگر//جنوبی کشمیر کے سب ضلع ترال کے تحصیل آری پل کے بالائی علاقوں میں شدید بارشیں اور بارشوں کی پانی کی وجہ سے علاقے میں فصلوں کے ساتھ ساتھ ندی نالوں میں تغیانی آنے سے کئی آرضی رابطوں کو نقصان پہنچا ہے جس کی وجہ لوگوں میں مایوسی چھا گئی ہے ۔اس دوران علاقے کے ڈی ڈی سی ممبر منظور احمد گنائی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ علاقے میں سنیچر کی شام شدید بارشوں کے علاوہ تیز ہوائیں چلے ہیں جس کی وجہ سے یہاں کے واحد فصلو مکی کو شدید نقصان پہنچا ہے اس دوران انتظامیہ نے علاقے میں اتوار کو اپنے ٹیموں اور افسران کو روانہ کیا ہے جہاں ضروریات زندگی پہنچانے کے ساتھ ساتھ نقصان کا بھی تخمینا لگایا جا رہا ہے ۔نمائندے نے بتایا سنیچر کی شام علاقے میں شدید بارشیں ہوئی ہے جس کی وجہ سے یہاں ا فصلوں کے علاوہ ندی نالوں میں تغیانی آنے سے دیدار پورہ جواہر پورہ نالے پر موجود آرضی پل کو بھی نقصان پہنچا ہے جبکہ بنگہ ڈار علاقے میں پل کی عدم دستیابی سے بارشوں یا نالے میں پانی آنے کے ساتھ ہی انہیں طرح طرح کے مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔ادھر ڈی ڈی ڈی سی ممبر نے کہا ’’میں نے آج تک کئی مرتبہ یہ مسئلہ حکا م کے ساتھ اٹھایا ہے ‘‘تاہم تاحال کام شروع نہیں کیا گیا ہے ۔انہوں نے انتظامیہ سے پھر ایک بار اپیل کی ہے کہ علاقے میں دونوں پلوں کو فوری طور تعمیر کرنے کے لئے کام شروع کیا جائے ۔ ڈی ڈی سی ممبر نے بیان میں مزید بتایا ہے کہ علاقے میں نقصان کا تخمینہ لگانے کے لئے انتظامیہ سے ایک ٹیم روانہ کرنے کی اپیل کی ہے ۔ منظور احمد گنائی نے بتایا وہ کود علاقے کا دورہ کرنا چاہتے ہیں تاہم سیکورٹی وجوہات کی بناء پر وہ از کود نہیں جا سکتے ہیں ۔ انہوں نے کہا میں اپنے عوام کے ساتھ کھڑا ہوا ۔ادھر اتوار کے روز انتظامیہ کے ملازمین اور افسران نے علاقے کا دورہ کر کے حالات کاجائزہ لیا ہے جس دوران علاقے میں پینے کے پانی کی سپلائی کو بحال ہونے تک ٹنکروں کے ذریعہ پانی پہنچایا جا رہا ہے تاہم لوگوں کے مطابق یہ پانی ناکافی ہے ْجبکہ علاقے میں نقصان کو بھی درج کیا گیا ۔