جموں / /جموں و کشمیر ٹریڈ پروموشن آرگنائیزیشن ( جے کے ٹی پی او ) نے آج جموں و کشمیر کی بنیاد پر اسٹارٹ اپس کیلئے اسٹارٹ اپ انڈیا اور ارنسٹ اینڈ ینگ کے ڈومین ماہرین کے ساتھ اسٹارٹ اپ کی قدر پر ایک ورچوئل سیشن کا اہتمام کیا ۔ اس ورچوئل سیشن کا مقصد کاروباریوں کو اپنے اسٹارٹ اپ کی قدر کے بارے میں آگاہ کرنا تھا تا کہ سرمایہ کاروں کے ساتھ گفت و شنید کرتے ہوئے ان کے اسٹارٹ اپ کیلئے ایکویٹی کے خلاف فنڈز اکٹھا کریں ۔ منیجنگ ڈائریکٹر جے کے ٹی پی او ڈاکٹر دیونش یادو نے اسٹارٹ اپ کے بانیوں کیلئے اسٹارٹ اپ ویلیو یشن کے علم کی اہمیت کے بارے میں بات کی تا کہ ان کے آئیڈیاز اور وینچرز کو پیش کرنے سے پہلے سرمایہ کاروں اور وینچر کیپیٹلسٹس سے سرمایہ کاری کی مناسب قیمت حاصل کی جا سکے ۔ ارنسٹ اینڈ ینگ سے شری رام ائیر ، اسٹارٹ اپ انڈیا سے پلوی گپتا اور انوبھو کمار داس ماہر کمیٹی کا حصہ تھے جنہوں نے ہر اسٹارٹ اپ بانی کے ساتھ ورچوئل بات چیت کی اور اپنے متعلقہ اسٹارٹ اپ کی قدر کے بارے میں تبادلہ خیال کیا ۔ بانیوں نے ذاتی توجہ حاصل کی اور ان کے سوالات پر تبادلہ خیال کیا اور کمیٹی سے قیمتی معلومات حاصل کیں ۔ اس ورچوئل سیشن میں جموں و کشمیر کے اسٹارٹ اپس جیسے جینیٹیکو ، سیفرون مارٹ ، ڈسکڈان انوویشنز، پیور مارٹ ، ایکوکیش ، رائڈ آئی ٹی ، ایکواپلیکس اور دیگر نے شرکت کی اور ڈومین کے ماہرین سے قیمتی تجاویز اور مشورے حاصل کئے ۔ یہ مشق آئیندہ سٹارٹ اپ ایونٹ ’’ انوویشن فیسٹ 2022 ‘‘ کیلئے پری ایونٹ سیشن کا حصہ تھی جس کا انعقاد ستمبر 2022 میں جے کے ٹی پی او اور ہائیر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ حکومت کے ذریعے کیا جا رہا ہے ۔ جموں و کشمیر کے ’’انوویشن فیسٹ 2022 ‘‘ میں شرکت کیلئے اسٹارٹ اپس اسٹارٹ اپ پچ ڈیک کو contactjktpo@gmail.com پر میل کر سکتے ہیں ۔










