لوگوں کاوہاں سے گزرنا مشکل، محکمہ آر اینڈ بی کی لاپروائی کا نتیجہ:مقامی باشندگان
ہندوارہ//آہنگر محلہ ہانگاہ سے شاٹھ گنڈ تک جانے والے سڑک آہنگر محلہ کلوٹ کے نزدیک کافی خستہ ہے جس وجہ سے وہاں سے گزرنا مشکل بن جاتا ہے۔جے کے این ایس نامہ نگار طارق راتھر کے مطابق کچھ مقامی لوگوں نے میڈیا نمائندوں سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ اگرچہ آہنگر محلہ ہانگاہ سے شاتھ گنڈ تک بڑی مشکل سے مذکورہ روڈ کو نکالا گیا تھا تاہم متعلقہ محکمہ نے آہنگر محلہ ہانگاہ کے مقام پر اس سڑک کو بنا مرمت کے ہی چھوڑ دیا گیا وہاں پر سڑک کے بیچوں بیچ میں بڑے بڑے بولڈر ڈالے دیے جس پر چھوٹی گاڑیوں کا نکلنا مشکل بن گیا ہے جبکہ مسافر گاڑیاں سومو ایکو گاڑی والے وہاںسے شاٹھ گنڈ اور شاٹھ گنڈ سے یہاں جانے سے انکار کرتے ہے مذکورہ سڑک کلوٹ کے نزدیک اس طرح خستہ ہے ۔اس پر محکمہ کے ملازمین نے بولڈر ڈال کر ایسے ہی چھوڑ دیا گیا ہے لوگوں کا کہنا ہے اگر چہ مذکورہ سڑک آہنگرمحلہ ہانگاہ سے شاٹھ گنڈ تک کیلئے ایک شاٹ کٹ روڈ تھی اور لوگوں کی آسائش کے لئے اس سڑک کو بڑی مشکل سے لوگوں نے نکال دی تھی لیکن ستم ظریفی اس بات کی ہے کہ آر اینڈ بی نے اس سڑک کو آہنگر محلہ کلوٹ کے مقام پر بڑے بڑے بولڈر ڈال کرسڑک پر روکاٹ کھڑا کی اس پر پیدل چلنا تو دور چھوٹی گاڑیوں کا چلنا مشکل بن جاتا ہے جس وجہ سے مقامی لوگوں کو سخت پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ انہوں نے کہا کئی بار اس معاملے کو محکمہ آر اینڈ بی کے افسران کے نوٹس میں یہ بات لائی تاہم انہوں نے اس جانب کوئی توجہ نہیں دی اس کے برعکس اس پر بولڈر ڈال کرسڑک کو آمدرفت بنانے کے بجائے خستہ حالت میں چھوڑ دیا۔ انہوں نے حکام سے مطالبہ کیا آہنگر محلہ ہانگاہ کے مقام پر سڑک مذکورہ کی مرمت کی جائے اور اس پر میگڈم بچھایا جائے اگر اس بار بھی سڑک مذکورہ کی مرمت نہیں کی گئی تو ہم لوگ اے ڈی سی آفس کے سامنے احتجاجی دھرنا دینے پر مجبور ہوجائے گے جس کی تمام تر زمہ داری محکمہ آر اینڈ بی پر عائد ہوگی ادھر جب نمائندے نے جی ای متذکرہ سے بات کی انہوںنے کہا دو دن کے اندر سڑک کو ٹھیک کردیا جائے گا۔










