سری نگر//لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر راجیو رائے بھٹناگر نے ’’ آزادی کا اَمرت مہااُتسو‘‘ کے طور پر منائے جانے والے یوم آزادی کے موقعہ پر جموںوکشمیر کے لوگوں کو مبارک باد پیش کی ہے۔اَپنے تہنیتی پیغام میں مشیر راجیورائے بھٹناگر نے کہا کہ اِس اہم دِن پر ہمیں اَپنے پیارے ترنگے کو سلامی دینے میں فخر کرنا چاہیے۔اُنہوں نے کہا کہ اِس موقعہ پر ہمیں اَپنے آزادی کے متوالوںکی عظیم قربانی کو فخر سے یاد کرنے کی ضرورت ہے جن کی وجہ سے ہمیں آزادی ملی ہے۔مشیر موصوف نے مزید کہا کہ یہ دِن ہمیں ان تمام بہادر جوانوں اور شہریوں کی یاد دِلاتا ہے جنہوں نے ہماری عظیم قوم کے اتحاد ، سا لمیت اور ترقی کے لئے اَپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔اُنہوں نے یہ بھی کہا کہ ہمیں جموں وکشمیر میں اَمن ، خوشحالی اور ترقی کے لئے مل کر کوشش کرنی چاہیئے۔










