سری نگر//ڈائریکٹر جنرل امپارڈ جموںوکشمیر سوربھ بھگت نے امپارڈ مین کیمپس ایم اے روڈ سری نگر میں قومی پرچم لہرایا۔جموںوکشمیر پولیس نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔اِس موقعہ پر ڈائریکٹر ٹریننگز ( کے ) جہاں آرا، ایسو سی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر خورشید الاسلام اور آج کی تقریب کے منیجر عمر شفیع پنڈت ،ڈپٹی ڈائریکٹرمختلف فیکلٹی ممبران ، سٹاف ممبران اور ٹرینیز موجود تھے۔اِس موقعہ پر اہلیہ سوربھ بھگت نے بھی شرکت کی۔جوائنٹ ڈائریکٹر امپارڈ پرینکا بھٹ نے اِسی طرح کی ایک تقریب میں امپارڈ جموں میں قومی پرچم لہرایا۔ڈائریکٹر جنرل نے اِس موقعہ پر خطاب کرتے ہوئے حاضرین کو یوم آزادی کی مبارک باد پیش کی اور آزادی کے 75ویں سال کی خوشی میں ’’ آزادی کا اَمرت مہااُتسو‘‘ منایا ۔ اُنہوں نے اُجاگر کیا کہ قوم کی طرف سے اختیار کئے گئے سیکولراِزم ، جمہوریت ، مساوات ، بھائی چارے کے نظریات نے ملک کو ہمہ گیر ترقی حاصل کرنے میں مدد دی جس کے ثمرات موجودہ نسلیں حاصل کر رہی ہیں اور آنے والی نسلیں بھی ان سے لطف اندوز ہوں گی۔










