dooran

دیہی دفاعی محافظ اسکیم کومرکزی سرکارکی منظوری

سری نگر//مرکز نے جموں و کشمیر کیلئے ولیج ڈیفنس گارڈز اسکیم کو منظوری دی۔اسکے فوراًبعدجموں و کشمیر حکومت نے ولیج ڈیفنس گارڈز اسکیم 2022 کی تشکیل کا حکم دیا۔جے کے این ایس کے مطابق مرکزی سرکارنے حکومت جموں وکشمیرکی اس تجویز کومنظوری دی کہ مرکزی زیرانتظام علاقہ میں ولیج ڈیفنس گارڈز اسکیم 2022 کی تشکیل دی جائے ۔مرکزی کی منظوری کی تصدیق کرتے ہوئے حکومت جموں وکشمیر نے14اگست2022کواس حوالے سے ایک گورنمنٹ آرڈر زیرنمبر 287-Home آف2022جاری کیا۔فائنانشل کمشنر وایڈیشنل چیف سیکرٹری آر کے گوئل نے یہ حکومتی حکمنامہ جاری کیا،جس کاموضوع ’ولیج ڈیفنس گارڈز اسکیم2022ہے‘۔اگورنمنٹ آرڈر میں جموں وکشمیر ولداخ ہائی کورٹ میں اس حوالے سے زیرسماعت رہے ایک کیس اورمرکزی سرکارکیساتھ ہوئی خط وکتابت کاحوالہ دیاگیاہے۔حکومت جموں وکشمیرکے جاری کردہ آرڈر کے متن میں لکھاگیاہے کہ وزارت داخلہ کی طرف سے منظوری کے بعد حکومت ہند کے حکم نمبر293 آف1995 مورخہ 30ستمبر 1995 کے ذریعہ اس حکم سے منسلک تفصیلات کے مطابق ولیج ڈیفنس گارڈز اسکیم یعنی دیہی دفاعی محافظ سکیم 2022 کے قیام کی منظوری دی جاتی ہے۔حکومت نے اعلان کیاہے کہ جموں وکشمیرمیں15 اگست 2022 سے ولیج ڈیفنس گارڈز اسکیم عمل میں آئے گا اور اس کا ممکنہ اثر ہوگا۔