ضلع پولیس لائن ہندوارہ میں جشن آزادی تقریب

مسررو بانڈے نے ترنگاہ لہرایا اور مارچ پاسٹ پر سلامی لی

ہندوارہ//ضلع پولیس لائن ہندوارہ میں75 یوم آزادی کی تقریب بڑیجوش وخروش کیساتھ منائی گئی۔جے کے این ایس کے مطابقیوم آزادی کے اس 75 ویں سالگرہ پر میونسپل کمیٹی ہندوارہ کے چیرمین مسرور بانڈے نے قومی ترنگاہ لہرایا اور مارچ پاسٹ پر سلامی لی۔ ایس پی ہندوارہ مس شیمہ قصبہ،اے ایس پی ہندوارہ،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہندوارہ نذیر احمد،ڈی ڈی سی سی چیرمین راجوار محمد سلیمان میر،ڈی ڈی سی ماور خورشید احمد،ڈی وائی ایس فارض حسین،ڈی وائی ایس ڈار،محمد ماجد،ٹواسی 21آر آر اروند، تحصیلدار ہندوارہ شہباز حسین ودیگر محکمہ جات کے تمام افسران موجود تھے ۔اسکے علاوہ مختلف اسکولوں سے آئے بچوں نیرنگارنگ کلچرل پروگرام پیش کیے جس دوران اچھی کارکردگی پیش کرنیوالیبچوں میں انعامات سے نوازا گیا۔ چیر مین مونسپل کمیٹی ہندوارہ نے خطابب کرتے ہوئے کہا آج کے دن کو ایک اہم ترین قرار دیا اور کہادیش کی خاطر قربانی دینے والے تمام ویر جوانوں کو خراج تحسین پیش کیا اور اس سال ہر گھر ترنگاہ گھر گھر ترنگاہ مہم کو ایک خوش ائند قدم قرار دیا۔۔ادھر مونسپل کمیٹی ہندوارہ میں اسی طرح ایک تقریب منعقد ہوئی جہاں پر مونسپل کمیٹی ہندوارہ کے نائب چیرمین بشیر احمد خان نے ترنگاہ لہرایا اور سلامی لی۔۔۔