سرینگر//وادی کشمیر میں بارشوں کے باجود شدید گرمی کے بیچ محکمہ موسمیات نے پھر ایک بار بارشوں کی پیش گوئی ہے جس دوران 15 اگست سے قریب ایک ہفتے تک بارشوں کی پیش گوئی کی ہے۔کشمیر نیوز سروس ( کے این ایس ) کے مطابق محکمے کے ایک ترجمان نے بتایا کہ وادی میں اگلے 48 گھنٹوں کے دوران کہیں کہیں بارشوں کا امکان ہے۔انہوں نے کہا کہ اس کے بعد وادی میں 19 اگست تک 76سے سو فیصد بارشیں متوقع ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ وادی میں شبانہ درجہ حرارت میں بھی قدرے کمی واقع ہوئی ہے۔گرمائی دارلحکومت سری نگر میں کم سے کم درجہ حرارت18.9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو گذشتہ شب کے درجہ حرارت سے0.6ڈگری سینٹی گریڈ کم ریکارڈ ہوا تھا۔یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ وادی کشمیر میں گزشتہ دنوں جموں اور کشمیر میں شدید بارشیں ہوئی ہے جس دوران یہاں جموں میں بڑے پیمانے پر تباہی مچ گیا ہے اور کافی امکاک کو نقصان پہنچا ہے ۔










