Lt Governor Manoj Sinha launched 75 Home-Stays in Rural Areas under project 'Crown of Incredible India'

لیفٹیننٹ گورنر نے ’ آزادی کا امرت مہوتسو ‘ کی یاد میں دیہی علاقوں میں 75 ہوم سٹے کا آغاز کیا

یو ٹی میں دیہی معاش کو بڑھانے کیلئے دسمبر 2022 تک 200 مزید ہوم اسٹے بنانے کا منصوبہ ہے

سرینگر//لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے آج ایس کے آئی سی سی میں منعقدہ ایک پروگرام میں آزادی کے 75 ویں سال میں ’ آزادی کا امرت مہوتسو ‘ کی یاد میں دیہی علاقوں میں 75 ہوم اسٹے کا آغاز کیا ۔ یہ ہوم اسٹے جموں اور کشمیر رورل لائیولی ہُڈ مشن ( جے کے آر ایل ایم ) کے ایس ایچ جی ممبران کی ملکیت ہیں جو پروجیکٹ ’ کراؤن آف انکریڈیبل انڈیا ‘ کے تحت او وائی او گروپ کے ساتھ شراکت میں ہیں ۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے لفٹینٹ گورنر نے کہا کہ ملک کی سرکردہ ٹریول ٹیک کمپنی او وائی او گروپ جے کے آر ایل ایم کے ساتھ مل کر جموں و کشمیر میں دیہی روزی روٹی کو فروغ دینے کیلئے دسمبر 2022 تک مزید 200 ہوم اسٹے بنائے گی ۔ لفٹینٹ گورنر نے کہا کہ بہت کم وقت میں سیلف ہیلپ گروپس جموں و کشمیر میں خواتین کو بااختیار بنانے اور سماجی و اقتصادی تبدیلی کیلئے ایک طاقتور ہتھیار کے طور پر ابھرے ہیں ۔ یو ایم ای ای ڈی پروگرام کے بینر تلے جے کے آر ایل ایم دیہی خواتین کاروباریوں کو بااختیار بنا رہا ہے ۔ مشن مقامی مصنوعات کو قومی مارکیٹ بھی فراہم کر رہا ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہوم اسٹے کا آغاز او وائی او 75 ہوٹلز اینڈ ہومز کے ساتھ سماجی مساوات ، سماجی انصاف اور سماجی تحفظ کے حصول میں سنگ میل ثابت ہو گا ۔ او وائی او کے ساتھ شراکت داری اور ٹورسٹ ولیج نیٹ ورک کا آغاز جس میں مشن یوتھ نے جموں اور کشمیر دونوں ڈویژنوں کے تحت ایسے 75 گاؤں کا انتخاب کیا ہے جو اپنے منفرد منظر نامے ، ثقافتی تنوع اور ورثے کی قدر کیلئے مشہور ہیں۔ اس موقع پر بتایا گیا کہ او وائی او ہوم اسٹے کی جانب سے پیش کئے جانے والے سستی ٹیرف ایک بہتر اور عمیق سفری تجربے کو پورا کریں گے ۔ ہوم اسٹے میں کمرے کی تمام بنیادی سہولیات ، عمدہ نظارے اور مسافروں کو خوبصورت دیہی مناظر اور فطرت کو حقیقی شکل میں تجربہ کرنے کا موقع فراہم کرتے ہیں ۔ قدرتی خوبصورتی ، زمین کے تزئین ، ثقافتی تنوع اور ورثے کے پیرا میٹرز پر شناخت شدہ 75 نئے ہوم اسٹے جموں کے اودھمپور ، پونچھ ، ڈوڈہ ، کٹھوعہ اور کشتواڑ اضلاع اور وادی کشمیر کے اننت ناگ ، بارہمولہ ، بانڈی پورہ اور سرینگر کے اضلاع میں ہیں ۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ جموں و کشمیر رورل لائیولی ہُڈ مشن نے حال ہی میں یکم اور 2 اگست 2022 کو سرینگر میں ہوم اسٹے کے مالکان کیلئے ورکشاپ کا انعقاد کیا ۔ اسی طرح کی ایک ورکشاپ جموں میں 16 اور 17 اگست 2022 کو ہوم اسٹے کے مالکان کیلئے منعقد ہونے جا رہی ہے ۔ اس پیش رفت پر تبصرہ کرتے ہوئے او وائی او کے بانی مسٹر رتیش اگروال نے کہا ’’ ہمیں کراؤن آف انکریڈایبل انڈیا ‘ ‘ پروجیکٹ کا حصہ بننے پر فخر ہے جس کا افتتاح اس سال فروری میں لفٹینٹ گورنر نے کیا تھا ۔ سیکرٹری قبائلی امور اور سی ای او مشن یوتھ ڈاکٹر شاہد اقبال چودھری نے کہا کہ حکومت اپنی مختلف اسکیموں اور پروگراموں کے ساتھ نوجوانوں اور خواتین تک رسائی کر رہی ہے تا کہ شمولیتی ترقی کے وژن کو پورا کیا جا سکے ۔ ڈی ڈی سی چئیر پرسن گاندر بل محترمہ نزہت اشفاق ، ڈی ڈی سی چئیر پرسن سرینگر مسٹر آفتاب ملک ، سی ای او او وائی او انڈیا مسٹر انکیت گپتا اور صدر کارپوریٹ افئیرز او وائی او سدھارتھا داس گپتا نے افتتاحی تقریب میں شرکت کی ۔ اس موقع پر لفٹینٹ گورنر کے مشیر مسٹر راجیو رائے بٹھناگر ، چیف سیکرٹری ڈاکٹر ارون کمار مہتا ، ایڈیشنل چیف سیکرٹری محکمہ داخلہ مسٹر آر کے گوئیل ، کمشنر سیکرٹری محترمہ مندیپ کور ، سیکرٹری پلاننگ ڈاکٹر راگھو لانگر ، پرنسپل چیف کنزرویٹر فاریسٹ ڈاکٹر موہت گیرا ، مشن ڈائریکٹر جے کے آر ایل ایم اندو کنول چب ، ڈپٹی کمشنرز ، پی آر آئی کے اراکین ، ایچ او ڈیز ، سینئر عہدیدار ، ایس ایچ جی گروپس کے اراکین ذاتی طور پر اور ورچول موڈ کے ذریعے موجود تھے ۔