سرینگر// لفٹینٹ گورنر منوج سنہا نے آج سرینگر بین الاقوامی ہوائی اڈے پر ائیر پورٹ اتھارٹی آف انڈیا کی اے وی ایس اے آر اسکیم کے تحت ’’ امید مارکیٹ پلیس ‘‘ کا افتتاح کیا ۔ اسی طرح کا ایک بازار جموں ہوائی اڈے پر بھی کھولا گیا تھا ۔ دونوں آؤٹ لیٹس تمام 20 اضلاع کی مصنوعات کی نمائش کریں گے ۔ لفٹینٹ گورنر نے کہا کہ یہ پہل مقامی آرٹ اور جے اینڈ کے دیہی لائیولی ہُڈ مشن کے سیلف ہیلپ گروپس کے دستکاروں کی مدد کرے گی ، جو مقامی مصنوعات کو براہ راست صارفین کو مارکیٹ فراہم کرنے کیلئے ایک پلیٹ فارم مہیاء کرے گی ۔ انہوں نے مزید کہا کہ سیلف ہیلپ گروپس کی مصنوعات کو قومی مارکیٹ میں لایا جائے گا ، مقامی کاریگر برادری کو تقویت ملے گی اور ان کی مصنوعات کو کافی پروموشنل مواقع فراہم ہوں گے ۔ لفٹینٹ گورنر نے وہاں موجود سیلف ہیلپ گروپ کے ارکان سے بھی بات چیت کی اور انہیں نئے بازار کیلئے مبارکباد دی ۔ کمشنر سیکرٹری دیہی ترقی و پنچائتی راج محترمہ مندیپ کور نے لفٹینٹ گورنر کو اے وی ایس اے آر اسکیم ( علاقے کے ہنر مند کاریگروں کیلئے ہوائی اڈے کے طور پر مقام ) کے بارے میں بتایا جس کا تصور ائیر پورٹس اتھارٹی آف انڈیا نے بنایا ہے ۔ دونوں ہوائی اڈوں پر ایس ایچ جیز کے ممبروں کو بہت زیادہ سہولت فراہم کرے گا اور ان کی مصنوعات کو وسیع پیمانے پر فروغ دے گا ، بڑی آبادی تک پہنچ کر دیہی دستکاری کی مصنوعات مسافروں کو مناسب قیمتوں پر دستیاب کرائے گا ۔ مشن ڈائریکٹر جے کے آر ایل ایم محترمہ اندو کنول چب نے لفٹینٹ گورنر کو نئے بازار میں کاریگروں اور ایس ایچ جی کے ارکان کو فراہم کئے جانے والے مواقع کے بارے میں مطلع کیا ۔ قبل ازیں لفٹینٹ گورنر نے سرینگر ہوائی اڈے پر 20X20 فُٹ ایل ای ڈی ویڈیو وال کی نقاب کشائی کی ۔ افتتاحی تقریب کا آغاز آزادی کے 75 سال کی یاد میں ایل ای ڈی ویڈیو وال پر ’ ہر گھر ترنگا ‘ تھیم کی نمائش سے ہوا ۔ دونوں ہوائی اڈے پر اے وی ایس اے آر اسکیم کے تحت مارکیٹ پلیس کے موقع پر ڈویژنل کمشنر کشمیر ، ائیر پورٹ ڈائریکٹر سرینگر ، ائیر پورٹ ڈائریکٹر جموں ، ڈپٹی کمشنر بڈگام ، اے ایم ڈی آر ایل ایم کشمیر ، اے ایم ڈی آر ایل ایم جموں کے علاوہ دیگر اعلیٰ حکام موجود تھے ۔










