rakhsha

رکھشا بندھن پر لیفٹیننٹ گورنر کی مبارکباد

سرینگر// لفٹینٹ گورنر منوج سنہا نے جموں و کشمیر کے لوگوں کو رکھشا بندھن کے پرمسرت موقع پر مبارکباد دی ہے ۔ مبارکبادی کے اپنے پیغام میں لفٹینٹ گورنر نے کہا کہ رکھشا بندھن کا پرمسرت تہوار دیکھ بھال اور ہمدردی کی علامت ہے اور ہمارے معاشرے میں خواتین کو دئیے گئے اعلیٰ مقام کے بارے میں سب کیلئے یاد دہانی ہے ۔ لفٹینٹ گورنر نے کہا ’’ بھائیوں اور بہنوں کے درمیان بندھن کا جشن بھی محبت ، پیار ، اشتراک ، یکجہتی اور انسانیت کی بنیادی اقدار کا جشن ہے ۔ آئیے ہم خواتین کے وقار اور احترام کو برقرار رکھنے کیلئے اپنے آپ کو دوبارہ وقف کریں اور جنس کی بنیاد پر امتیازی سلوک کو ختم کرنے کا عہد کریں ‘‘ ۔