CCTV

سرینگرمیں چوری کی بڑھتی وارداتیں ,پولیس نے لوگوں کو سی سی ٹی وی لگانے کا مشورہ دیا

سرینگر//سرینگر ضلع میں چوری کی بڑھتی ہوئی وارداتوں میں اضافہ پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے سرینگر پولیس نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ چوراہوں، اپنے گھروں کے باہر اور سڑکوںپر سی سی ٹی وی کیمرے نصب کرائے ۔ سی این آئی کے مطابق پولیس نے لوگوں سے سرینگر میں کے واقعات میں اضافے کے بیچ سی سی ٹی وی نصب کرنے کی اپیل کی ۔سری نگر ضلع میں چوری اور چوری کی کوششوں میں اضافے کے درمیان پولیس نے بدھ کو لوگوں سے سی سی ٹی وی نصب کرنے کی اپیل کی۔سری نگر پولیس نے اپنے آفیشل ٹویٹر ہینڈل پر لکھا، “چوری کی وارداتوں میں اضافے اور عام طور پر چوری کی کوششوں کے پیش نظر۔ شہریوں اور اداروں کو ایک بار پھر مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ احاطے میں سی سی ٹی وی نصب کریں جس میں احاطے کے اندر اور باہر دونوں جگہ محفوظ ڈی وی آر والے کیمرے لگے ہوں۔ٹویٹ میں لیا گیا ہے کہ کل رات بھی۔ جے کے بینک، پاریم پورہ میں چوری کی کوشش کی گئی تھی ۔ اس لئے لوگوں کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ اپنے گھروں کے احاطوں ، سڑکوں اور دیگر جگہوں پر سی سی ٹی وی نصب کریں تاکہ چوری کی وارداتوں میں افراد کو جلد سے جلد پکڑا جاسکے ۔