40دنوں میں15ہزار644افراد مبتلاء،20کورونامتاثرین کی موت واق
سری نگر//ماہ جولائی کے اوائل سے کوروناکے یومیہ مثبت معاملات میں تیزی آنے کے بعدرواں ماہ کے پہلے 9دنوںمیں جموں وکشمیرمیں کووڈ19کے6268نئے کیس درج ہوئے ہیں جبکہ اس دوران5متاثرہ مریضوںکی موت واقعہ ہوئی ۔فعال معاملات کی تعداد9اگست کی شام تک5146ہوگئی تھی ۔جے کے این ایس کے مطابق سرکاری اعدادوشمار میں درج ہے کہ جموں وکشمیرمیں 31جولائی 2022کوکورونا میں مبتلاء ہونے والے افرادکی کل تعداد4لاکھ64ہزار359تھی ،جو 9،اگست2022کی شام تک4لاکھ70ہزار 827ہوگئی ۔یعنی رواں ماہ کے پہلے9دنوںمیں کل6268افراد اس عالمگیر وائرس میں مبتلاء ہوئے ہیں ۔کوروناکی رواں لہر کے اولین دوہفتوںمیں جموں صوبہ زیادہ متاثررہا لیکن گزشتہ ایک ہفتے سے کشمیروادی بالخصوص سری نگر ،بارہمولہ اوربڈگام اضلاع میں یومیہ مثبت کیسوں کاگراف بڑھاہے ۔یکم اگست کوجموں وکشمیرمیں فعال معاملات کی تعداد4551تھی ،جن میں سے2929کشمیر میں اور1622جموں صوبے میں زیرطبی نگہداشت تھے ۔9اگست کی شام کوفعال معاملات کی مجموعی تعداد5146رپورٹ کی گئی ،جن میں سے4011کشمیر وادی میں اور1135جموں صوبے میں موجودتھے ۔جہاں تک کورونا وائرس سے ہونے والی اموات کاتعلق ہے تو31جولائی2022کی شام تک جموں وکشمیرمیں اس وائر س سے مرنے والوںکی مجموعی تعداد4771تھی ،جو 9،اگست کی شام کو4776رپورٹ ہوئی ،یعنی9دنوںمیں کل5کورونا متاثرہ افراد ازجان ہوئے ۔یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ یکم جولائی 2022کوجموں وکشمیر میں کورونا میں مبتلاء ہونے والے افرادکی مجموعی تعداد4لاکھ55ہزار183تھی جبکہ اس وائرس سے مرنے والوں کی کل تعداد4756تھی ،اوراگر ان اعدادوشمار کاموازنہ 9اگست کے اعدادوشمار سے کیاجائے توگزشتہ40دنوںکے دوران جموں وکشمیرمیں 15ہزار644افراد کورونا وائرس میں مبتلاء ہوئے ہیں جبکہ ان چالیس دنوںمیں 20کورونا متاثرہ افرادکی موت واقعہ ہوئی ہے ۔اسی طرح سے یکم جولائی کوجہاں فعال معاملات کی کل تعدادصرف545تھی ،وہیں 9اگست کی شام تک فعال کیسوںکی تعداد5146تک پہنچ چکی تھی ۔










