بڈگام//وسطی کشمیر کے بڈگام ضلع میں ایک شخص کی کرنٹ لگنے سے موت واقعہ ہو گئی۔جے کے این ایس کے مطابق یہ واقعہ منگل کی دیر شام بڈگام ضلع کے شولی پورہ گاؤں میں پیش آیا۔ متوفی کی شناخت علی محمد گنائی ولد محمد سلطان گنائی ساکنہ شولی پورہ گاؤں کے طور پر کی گئی ہے۔ اس سلسلے میں پولیس نے نوٹس لیتے ہوئے قانون کی متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا۔یادرہے چند روز قبل اسی ضلع میں ایک نوجوان اپنے گھر پر محرم کا بینر لہراتے ہوئے بجلی کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہو گیا تھا۔










