ہندوارہ//شمالی کشمیر سرحدی ضلع کپوارہ کے کاواری لدرون علاقے سے تعلق رکھنے والی ناظمہ سمندر دختر سمندر احمد کو کپوارہ کے ایک آرمی یونٹ 160TAنے اس لڑکی کو ایک سیلائی سنٹر فراہم کیا گیا جس میں15سیلائی مشنینوں کے علاوہ دیگر سامان بھی انہیں فراہم کیا۔ اس سیلائی سنٹر میں علاقے کے کئی لڑکیاں سیلائی کا کام کرتی ہیں ۔جے کے این ایس نمہ نگار طارق راتھر کے مطابق ناظمہ کا کہنا ہے کہ یہ خوش قسمتی ہے کہ میری سیلائی سنٹر کی شروعات ترنگاہ بنانے سے ہوئی۔ناظمہ نے کہا مجھے دو ہزار کے قریب جھنڈا سیلانے کا کام دیا گیا ہے جس دوران ہم نے ابھی تک 500سے زاید جھنڈا تیار کئے ہے اور مزید 1500سو سے زائد اور جھنڈے سلائے جارہے ہیں جو 15اگست سے پہلے تیار ہوجائے گے انہوں نے کہا سرکار کی جانب سے جو حکم نامہ جارہی ہوا ہے کہ ہر گھر ترنگاہ مہم ہے اسی کے تحت ہم نے ابھی تک پانچ سو سے زائد ترنگاہ تیار کئے جو بہت ہی کم یعنی کہ مارکیٹ کی ریٹس کے مطابق کم قیمت میں لوگوں کو فراہم کئے جاتے ہیں ناظمہ نے کہا ان تیار کردہ جھنڈا کو کنن پوشپورہ علاقے میں بیج دیے گئے اور ان ترنگاہ کو پر کیرول کام ہاتھوں سے کئے جاتا ہے اور ان جھنڈوں پر پہلی بار کیرول کام کیا جارہا ہے جس سے کیرول کام کو بھی فروغ مل سکتا ہے ان کیرول کارگروں نے بات کرتے ہوئے بتایا کہ یہ ایک اچھی پہل ہے ترنگاہ پر کیرول کام کرنے سے کیرول کام میں مزید بڑھاو مل سکتا ہے اور سرکار کی جانب سے ہر گھر ترنگاہ مہم کے اقدام کو کامیاب بنایا جاسکتا ہے۔










