سری نگر//حکومت نے جموں وکشمیر پبلک سروس گارنٹی رولز2021میں ترمیم کی ہے ۔جے کے این ایس کے مطابق حکومت کے پرنسپل سیکرٹری منوج کمار دویدی (آئی اے ایس )کی جانب سے 6،اگست2022کوجاری کردہ ایک نوٹیفکیشن میں کہاگیا ہے کہ جموںو کشمیر پبلک سروسز گارنٹی ایکٹ،2011 کے سیکشن17 کے ذریعے عطا کردہ اختیارات کے استعمال میں، حکومت ہدایت کرتی ہے کہ ایس ائو364کے تحت جموں اور کشمیر پبلک سروسز گارنٹی رولز، 2011میں درج ذیل ترامیم کی جائیں۔قاعدہ 3کے بعد، درج ذیل قاعدہ داخل کیا جائے گا یعنی:3-Aآ ٓن لائن خدمات۔- (1) جہاں کہیں بھی ایکٹ کے سیکشن 4 کے تحت مطلع کردہ کوئی سروس کسی بھی محکمے کے ذریعہ آن لائن یا الیکٹرانک موڈ کے ذریعہ فراہم کی جارہی ہے، ایکٹ کی دفعات اور قاعدہ3،4،128،،13،14،15اور16 میں تبدیلیاں ایسی سروس پر لاگو ہوں گی اور اس طرح کی خدمت کی عدم فراہمی یا مقررہ مدت کے اندر نامزد افسران کی طرف سے ایسی خدمت فراہم کرنے سے انکار خود بخود اپیلیٹ اتھارٹی، نامزد افسران کے ساتھ ساتھ الیکٹرانک طور پر منتقل ہو جائے گا۔ درخواست گزار اور اپیل اتھارٹی اس کے مطابق، ایک الیکٹرانک موڈ میں، ایکٹ اور ان قواعد کی دفعات کے مطابق اپنے اپیلی دائرہ اختیار کو آگے بڑھائیں گے اور استعمال کریں گے۔(2) ذیلی رول (1) کی دفعات دوسری اپیلوں اورنظرثانی پر بھی لاگو ہوں گی۔
لفٹینٹ گورنر نے انڈور اسٹیڈیم کو مڑھ اور جوڑیاں کے نوجوانوں کیلئے وقف کیا
ممدانی کی صدر ٹرمپ پر حملہ کی مذمت
فائرنگ واقعہ کا ایران جنگ سے کوئی تعلق نہیں:ٹرمپ
عباس عراقچی ایک بار پھر پاکستان آئیں گے : ایرانی میڈیا
ٹرمپ اور ایپسٹین سے متعلق ویڈیوز عمارت پر دکھائے گئے
چیٹ جے پی ٹی کے سربراہ کی معذرت خواہی
مالی میں بڑا سانحہ، وزیر دفاع حملے میں مارے گئے
اسرائیلی فوجیوں کی خودکشی میں اضافہ، اپریل میں 8 نے موت کو گلے لگا لیا
وائٹ ہاؤس میں تقریب کے دوران فائرنگ سے افراتفری
آر ایس چیئرمین نے اے اے پی کے 7 ممبران پارلیمنٹ کا بی جے پی میں انضمام قبول کیا، راگھو چڈا نے زہریلے کلچر کا حوالہ دیا










