سرینگر//مرکزی وزیر داخلہ اور امدادِ باہمی کے وزیر جناب امت شاہ نے ہینڈلوم کے قومی دن پر ہم وطنوں کو مبارکباد پیش کی ہے۔جناب امیت شاہ نیاپنے ایک متواتر ٹویٹ میں کہا کہ ’’ہندوستان کا ہینڈلوم سیکٹر ہماری بیش بہا اور متنوع ثقافتی وراثت کی علامت ہے۔ 2015میں، وزیر اعظم نریندر مودی نے 1905 میں آج ہی کے دن شروع ہونے والی سودیشی تحریک کی یاد میں اور اس قدیم ہندوستانی فن کو زندہ کرنے کے لیے 7 اگست کو قومی ہینڈلوم ڈے کے طور پرمنانے کا اعلان کیاتھا۔مرکزی وزیر داخلہ نے کہا کہ “اس کا مقصد ملک کے باشندوں کو دیسی بنکروں کے ذریعہ بنائے گئے ہینڈ لوم مصنوعات کے استعمال کی ترغیب دینا بھی ہے۔ آئیے!اس 8ویں قومی ہینڈ لوم ڈے کے موقع پرہم اپنے ہینڈلوم کی وراثت کو محفوظ رکھنے اور اسے فروغ دینے نیز اپنے ہینڈلوم بنکروں، خاص طور پر خواتین کو بااختیار بنانے کیلیے مودی حکومت کے عزم کو مل کر آگے بڑھائیں۔










