پرنسپل سیکرٹری جل شکتی نے ٹور بارہمولہ ، جل شکتی محکمہ اور دیگر معاونت والی سکیموں کا جائزہ لیا

اَشوک کمار پرمارنے پی آر آئیز کے ساتھ تبادلہ خیال کیا اور ان کی شکایات سماعت کی

بارہمولہ//پرنسپل سیکرٹری جل شکتی اَشوک کمار پرمار نے چیف اِنجینئر اور محکمہ کے دیگر سینئر اَفسران کے ہمراہ آج بارہمولہ کا دورہ کیا اور اُنہوں نے وہاں بہت سی سرگرمیاں اَنجام دیں تاکہ محکمہ کے کام کاج اور معاونت والی سکیموںو پروگراموں کی عمل آوری کا جائزہ لیاجاسکے۔ابتداً، پرنسپل سیکرٹری نے ڈاک بنگلہ میں متعلقہ اَفسران کے ساتھ ایک میٹنگ طلب کی جس میں اُنہوں نے جل جیون مشن ( جے جے ایم ) پر خصوصی توجہ دے کر جل شکتی سے متعلق سکیموں کی عمل آوری کا ایک جامع جائزہ لیا۔اِس موقعہ پر ضلع ترقیاتی کمشنر بارہمولہ ڈاکٹر سیّد سحرش اَصغر نے چیئر کو جے جے ایم کی عمل آوری ، حصولیابیوں کی پیش رفت اور کارکردگی کے بارے میں بتایا اور اِس سلسلے میںاِس مقصدکو حاصل کرنے کے لئے مختلف اقدامات اُٹھائے گئے ہیں۔پرنسپل سیکرٹری نے جائزہ لینے کے بعد متعلقہ اَفسران پر زور دیا کہ وہ مقررہ وقت سے پہلے مشن کو اچھی طرح سے پورا کریں اور ہرقسم کے اِنتظامی اور دیگر ضروری تعاون کا یقین دِلایا۔اُنہوں نے ہدایت دی کہ جے جے ایم میں تصور کئے گئے تمام طے شدہ پیمانوں کی صحیح طریقے سے من و عن پیروی کی جائے۔دریں اثناء پرنسپل سیکرٹری جل شکتی اَشوک کمار پرمار نے جیٹی خواجہ باغ کا دورہ کیااور وہاں اُنہوں نے ضلع ترقیاتی کمشنر اور اِنتظامیہ کے دیگر سینئر اَفسران کی موجودگی میں ڈریجنگ مشین کا اِفتتاح کیا۔مشین کا اِفتتاح اِس بات کو یقینی بنانے کے لئے ایک قدم ہے کہ دریائے جہلم کی ڈریجنگ آسانی سے اور بروقت اَنجام دی جائے ۔اُنہوں نے جوہامہ بارہمولہ کا بھی دورہ کیا جہاں اُنہوں نے واٹر سپلائی سکیم کا جائزہ لیا جس کا حال ہی میں اِفتتاح کیا گیا ہے۔مزید برآں، پرنسپل سیکرٹری نے پٹن کا دورہ کیا جہاں اُنہوں نے جیل پورہ بونیچاکول واٹر سپلائی سکیم ( ڈبلیو ایس ایس ) کا معائینہ کیا جو کہ 5.27 کروڑ روپے کی تخمینہ لاگت سے تیار کی جارہی ہے ۔ اِس کے علاوہ اِس علاقے کی 5000نفوس کا احاطہ کیا گیا ہے ۔ اُنہوں نے متعلقہ اِداروں کو ہدایت دی کہ کام کی رفتار کو تیز کیا جائے تاکہ منصوبے کو بروقت مکمل کیا جاسکے۔بعد میںپرنسپل سیکرٹری نے پی آر آئی کے ساتھ تبادلہ خیال کیا جنہوں نے اَپنی شکایات اور دیگر ترقیاتی مسائل پرنسپل سیکرٹری کے گوش گزار کئے اور انہوں نے انہیں یقین دِلایا گیا کہ ان کے تمام جائز خدشات کو متعلقہ حکام کے ساتھ بروقت دُور کرنے کے لئے اُٹھایا جائے گا۔اُنہوں نے ان پر زور دیا کہ وہ نچلی سطح پر مختلف فلاحی سکیموں کی عمل آوری میں فعال کردار اَدا کریں کیوں کہ پی آر آئیز اِنتظامی سیٹ اَپ میں ایک اہم جُز ہے۔