سیکرٹری منصوبہ بندی نے اوم پورہ بڈگام میں جدید ترین یو ٹی سطح کے ایمر جنسی آپریشن سینٹر ( ای او سی ) پر کام کی پیش رفت کا معائینہ کیا

بڈگام//منصوبہ بندی ، ترقی اور مانیٹرنگ ڈیپارٹمنٹ کے سیکرٹری ڈاکٹر راگھو لانگر نے آج یو ٹی سطح کے ای او سی ( ایمر جنسی آپریشن سینٹر ) اور ایس سی اے ڈی اے ( سپروائزری کنٹرول اینڈ ڈیٹا ایکوزیشن ) کنٹرول روم بلڈنگ کیلئے سنٹرل کنٹرول بلڈنگ پر کام کی پیش رفت کا معائینہ کیا ۔ عالمی بینک کے تحت ای آر اے جے اینڈ کے نے اوم پورہ بڈگام میں جے ٹی ایف آر پی ( جہلم توی فلڈ ریکوری پروجیکٹ ) کی مالی اعانت فراہم کی ۔ ڈائریکٹر جے کے ای آر اے کشمیر انجینئر جاوید بخاری نے سیکرٹری پی ڈی ایم ڈی کو ذیلی منصوبے کی اہم خصوصیات کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ اسٹیٹ آف آرٹ ایمر جنسی آپریشن سینٹر 34.88 کروڑ روپے کی مختص لاگت سے تعمیر کیا جا رہا ہے جو کہ ایک ہی چھت کے نیچے ہنگامی صورتحال پر موثر اور ہموار انتظام کیلئے درکار تمام مربوط سہولیات فراہم کرتا ہے ۔ ڈائریکٹر ٹیکنیکل جے ٹی ایف آر پی نے بتایا کہ ڈار میٹری بلاک پر گراؤنڈ سلیب کیلئے ری انفورسمنٹ کا کام جاری ہے جبکہ مین کنٹرول بلڈنگ پر رافٹس بچھانے کیلئے ری انفورسمنٹ کا کام اور سروس بلاک کیلئے پلیٹ فارم بچھانے کیلئے کھدائی کا کام اور وئیر ہاوس بلاک کی بنیاد اس وقت جاری ہے ۔ ای او سی کے گرد 1125 میٹر باؤنڈری وال کی تعمیر آج تک مکمل ہو چکی ہے ۔ ڈاکٹر راگھو لانگر نے افسران سے ای او سی تک متبادل رسائی کا معاملہ چیف انجینئر پی ڈبلیو ڈی ( آر اینڈ بی ) کشمیر کے ساتھ اٹھانے کو بھی کہا ۔ انہوں نے ایگزیکیوٹنگ ایجنسی کو مزید ہدایت دی کہ وہ پروجیکٹ پر کام کی رفتار میں تیزی لائیں اور اس کی مقررہ مدت کے اندر یعنی مارچ 2023 سے پہلے تکمیل کو یقینی بنائیں ۔