جنگجو اندھیرے کا فائدہ اٹھا کر فرار ہونے میںکامیاب ، علاقے میں محاصرہ ختم
سرینگر// جنوبی ضلع کولگام کے رامپورہ قیمو علاقے میں فوج و فورسز اور جنگجوئوںکے مابین مختصر گولیوںکے تبادلے کے بعد ملی ٹنٹ اندھیرے کا فائدہ اٹھا کر فرار ہونے میںکامیاب ہوگئے جس کے بعد علاقے کا آپریشن جمعرات کی صبح ختم کر دیا گیا ۔ سی این آئی کو اس ضمن میں موصولہ تفصیلات کے مطابق رامپورہ قیمو علاقے میں جنگجوئوںکی موجودگی کی اطلاع ملنے کے بعد فوج و فورسز اور پولیس کے خصوصی آپریشن گروپ نے سنیچروارکی شام علاقے کو محاصرے میںلیا جس کے بعد وہاں تلاشی آپریشن شروع کر دیا گیا ۔ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ علاقے میںکچھ وقت تک تلاشی آپریشن کے بعد شام جنگجوئوں اور سیکورٹی فورسز کا آمنا سامنا ہوا جس کے ساتھ ہی علاقے میں جھڑپ شروع ہوئی ۔ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ ابتدائی گولیوں کے تبادلے کے ساتھ ہی سیکورٹی فورسز کی مزید کمک علاقے میںطلب کر لی گئی جس کے بعد پورے علاقے کا محاصرہ تنگ کر دیا گیا جبکہ اندھیرا چھا جانے کے نتیجے میں علاقے میںروشنی کے آلات بھی نصب کر دیں گئے ۔ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ ابتدائی گولیوںکے تبادلے کے بعد علاقے میںخاموشی چھا گئی اور جس کے بعد سیکورٹی فورسز اور جنگجوئوں کے مابین دوبارہ کسی بھی جگہ آمنا سامنا نہیںہوا اور ممکنہ طور پر ابتدائی فائرنگ کے ساتھ ہی جنگجو جائے واردات سے فرار ہونے میںکامیاب ہو گئے ۔ معلوم ہوا ہے کہ اگرچہ علاقے میں اتوار کی صبح تک تلاشی آپریشن جاری رہا تاہم کسی بھی جگہ سے جنگجوئوںاور سیکورٹی فورسز کے مابین دوبارہ آمنا سامنا نہیںہوا جس کے بعد علاقے کا محاصرہ ختم کر دیا گیا ۔ پولیس کے ایک سنیئر آفیسر نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ علاقے میں ملی ٹنٹوں اور سیکورٹی فورسز کے مابین مختصر جھڑپ ہوئی جس کے بعد علاقے میں تلاشی آپریشن عمل میں لایا گیا تاہم کسی بھی جگہ دوبارہ آمنا سامنا نہ ہونے کے بعد علاقے کا محاصرہ ختم کر دیا گیا ۔










