جموں//پرنسپل سیکرٹری محکمہ آبپاشی و فلڈ کنٹرول اور جل شکتی اشوک کمار پر مار نے آج جموں شہر کے مضامات میں مختلف واٹر سپلائی سکیموں کا اچانک دورہ کیا ۔پرنسپل سیکرٹری کے ہمراہ ضلع ترقیاتی کونسل جموں کے چیئرمین بھارت بھوشن بھی تھے۔دِن کے دورے میں کوٹ ، کارونڈا، رنجن کینال ، گڈھا پتن اور مالپور گائوں میں واٹر سپلائی سکیموں کا دورہ شامل ہے ۔پرنسپل سیکرٹری کو کوٹ ۔ اوّ ل پمپنگ سٹیشن پر ڈی ڈی سی نے اِس کی خرابیوں ، پمپنگ کی بے ترتیب سہولیات اور سٹیشن کو بڑھانے کی ضرورت سے آگاہ کیا۔ اُنہوں نے یقین دِلایا کہ فوری ضروری کارروائی کی جائے گی اور نبارڈ او رکیپکس فنڈس کے تحت سٹیشن کے کام کو بحال کیا جائے گا ۔پرنسپل سیکرٹری کو سب ڈویژن بھلوال کے مقام پر سٹیشن کو بجلی کی بے ترتیبی سے آگاہ کیا گیا۔اُنہوں نے اِس بات پر زور دیا کہ سٹیشن کو بجلی کے ایک قابل اعتماد ذریعہ کی ضرورت ہے تاکہ سٹیشن پر منحصر دیہاتوں میں پانی کی فراہمی کی کمی نہ ہو۔ اُنہوں نے نالہ محلہ کی واٹر سپلائی کے مسئلہ کا بھی نوٹس لیا۔ڈی ڈی سی نے یہ بھی تجویر دی کہ پمپنگ سٹیشنوں کو پانی کی بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے مخصوص بجلی کی فراہمی کی ضرورت ہے ۔پرنسپل سیکرٹری نے لفٹی اِری گیشن سکیم رنجن میں پمپنگ موٹروں کے کام کا معائینہ کیا ۔ اُنہوں ے موقعہ پر موجود پی آر آئی ممبران اور عوام کے دیگر ممبران کی طرف سے پیش کردہ سٹیشن سے متعلقہ مسائل سنے ۔اَفسران نے پرنسپل سیکرٹری کو یقینی دِلایا کہ سٹیشن کے تمام زیر اِلتوأمسائل کو ایک ماہ کے اندر حل کیا جائے گا اور پانی کی مسلسل فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا۔اُنہوں نے چک سنگا میں ٹیوب ویل ، دوسرے ٹیوب ویل رنجن او رگائوں جنڈیال میں ایک اور ٹیوب ویل کا بھی معائینہ کیا ۔اُنہوں نے کچھ ٹیوب ویلوں کی ناقص دیکھ ریکھ پر برہمی کا اِظہار کیا اور اَفسران کو ان کی معمول کی صفائی ، بلیچنگ او رضروری مرمت کرنے کی ہدایت دی۔پرنسپل سیکرٹری نے بعد میں گائوں مالپور میں مقامی لوگوں او رپی آر ائی ممبران کے ایک وفد سے ملاقات کی ۔ اُنہوں نے عوام اور ان کے نمائندوں سے طویل گفتگو او رآبپاشی کے پانی کی فراہمی سے متعلق اہم مسائل کو حل کیا۔ پرنسپل سکریٹری نے بعد میں گاؤں مالپور میں مقامی لوگوں اور پی آر آئی ممبران کے ایک وفد سے ملاقات کی۔ انہوں نے لوگوں اور ان کے نمائندوں سے طویل گفتگو کی اور آبپاشی کے پانی کی فراہمی سے متعلق اہم مسائل کو حل کیا۔ دوروں کے دوران پرنسپل سیکرٹری کے ہمراہ چیف اِنجینئر آئی اینڈ ایف سی جموں ایرہمیش منچندا اور دیگر سینئر اَفسران بھی تھے۔










