4نوعمر طالب علم گھروں سے لاپتہ،والدین نے کی چاروں سے واپس گھرآنے کی اپیل
سری نگر//شمالی اورجنوبی کشمیر میں سخت تشویش پائی جاتی ہے ،کیونکہ کپوارہ اورکولگا م اضلاع میں 4نوعمر طالب علم گھروں سے لاپتہ ہوگئے ہیں ۔والدین نے چاروںنے نوعمر طلبہ سے واپس گھرلوٹنے کی اپیل کرتے ہوئے کہاہے کہ اگر کسی کوان لڑکوںکے بارے میں کوئی جاانکاری ہوتوازراہ انسانیت اہل خانہ یانزدیکی پولیس تھانے کومطلع کریں ۔جے کے این ایس کوملی اطلاعات کے مطابق جنوبی ضلع کولگام کے خان پورہ ڈیسان علاقہ کارہنے والا ایک نوعمر طالب علم پچھلے 7روز سے لاپتہ ہے ۔دسویں جماعت میں زیرتعلیم16 سالہ طالب علم یاسربٹ ولد جاوید احمد بٹ ساکنہ خان پورہ ڈیسان یاری پورہ کولگام 14 جولائی سے لاپتہ ہے۔مذکورہ طالب علم کے اہل خانہ پریشانی میں مبتلاء ہیں ۔یاسربٹ کے والد نے میڈیا کوبتایاکہ اُنہوں نے بیٹے کو 14 جولائی کو اننت ناگ سے دوائی لینے کے لئے بھیجا تھا۔ وہ اننت ناگ کے لئے روانہ ہوا لیکن گھر واپس نہیں آیا۔اہل خانہ نے یاسربٹ سے گھر واپس آنے کی اپیل کی ہے۔ خاندان کے افراد نے کہا کہ ہر ایک سے عاجزانہ اور مخلصانہ اپیل ہے کہ وہ اس پیغام کو زیادہ سے زیادہ شیئر کرنے میں مدد کریں تاکہ ان کا بیٹا اس کے پاس واپس خاندان کے پاس واپس آجائے۔اہل خانہ نے متعلقہ تھانے میں گمشدگی کی رپورٹ بھی درج کرائی ہے۔اس دوران شمالی کشمیر کے ضلع کپوارہ کے تین نوعمر طالب بھی منگل کولاپتہ ہوگئے۔اطلاعات کے مطابق کپواڑہ ضلع سے تین طالب علم لاپتہ ہو گئے ہیں۔تینوں طالب علموں کے اہل خانہ یعنی 8ویں جماعت میں زیرتعلیم13سالہ عرفان مشتاق وانی ولدمشتاق احمد وانی ساکنہ کاواری کپواڑہ ، 12ویں جماعت میں زیرتعلیم 18سالہ ناصر فیاض ڈارولد فیاض احمد ڈار ووسکورا ہندواڑہ اور 11ویں میں زیرتعلیم17سالہ بلال احمد ڈار وانی ولد محمد امین ساکنہ کاواری کپواڑہ ے بتایا کہ تینوں 18 جولائی کو اسکول کے لئے اپنے اپنے گھروں سے نکلے تھے اور اس کے بعد سے واپس نہیں لوٹے۔انہوںنے بتایاکہ ہم نے ہتمولہ پولیس اسٹیشن میں گمشدگی کی رپورٹ درج کرائی ہے۔ہم ایس ایس پی کپواڑہ سے مداخلت کرنے کی اپیل کرتے ہیں اور دیکھیں کہ تینوں نوعمر طالب علم بغیر کسی نقصان کے گھر لوٹ آئیں۔کپوارہ پولیس افسر نے تصدیق کی کہ تینوںکی گمشدگی کی رپورٹ متعلقہ تھانے میں درج کر دی گئی ہے۔










