حکومت کی جانب سے کمیٹی تشکیل ،ایڈیشنل چیف سیکریٹری کمیٹی کے سربراہ مقرر
سرینگر //جموں و کشمیر میں انتظامیہ نے 15اگست کی تقریبات کے سلسلے میں ہر گھر ترنگا پروگرام کی عمل آوری کیلئے ایک کمیٹی تشکیل دی ہے ۔سی این آئی کے مطابق امسال 15اگست کے موقعہ پر ہر گھر ترنگا کے حکمنامہ کو عملی جامعہ پہنانے کیلئے انتظامیہ متحرک ہو گئی ہے اور اس سلسلے میں پہلے نوڈل آفسروں کی تعیناتی کے بعد اب اس کی مکمل عمل آوری کیلئے ایک کمیٹی تشکیل دی گئی ہے ۔ اس ضمن میں سرکاری حکم نامہ میں کہا گیا ہے کہ اس بات کا حکم دیا جاتا ہے کہ محکمہ داخلہ کے فائنانشل کمشنر (ایڈیشنل چیف سیکریٹری) مرکزی زیر انتظام خطے جموں کشمیر میں یوم آزادی تقریبات 2022 کے احسن طریقے سے انجام دیہی کیلئے مجموعی طور پر انچارج ہوں گے۔ پرنسپل سیکریٹری منوج کمار دیویدی کی جانب سے جاری حکم نامہ میں کہا گیا کہ مرکزی زیر انتظام خطے جموں کشمیر میں ہر گھر جھنڈا پروگرام کیلئے ایک کمیٹی کی تشکیل کو منظوری دی گئی ہے۔ حکم نامے کے مطابق سات رکنی کمیٹی کی کمان بھی محکمہ داخلہ کے فائنانشل کمشنر (ایڈیشنل چیف سیکریٹری) کو سونپی گئی ہے جبکہ کمیٹی میں محکمہ شہری ترقی و مکانات، محکمہ اعلیٰ تعلیم، محکمہ یوتھ سروس اینڈ سپورٹس اور محکمہ تعلیم کے پرنسپل سیکریٹریوں کے علاوہ محکمہ دیہی ترقی و پنچایتی راج کے کمشنر سیکریٹری اور محکمہ کلچر کے سیکریٹری ممبران ہوں گے۔ جموں و کشمیر انتظامیہ جدید ٹیکنالوجی سے لیس جیل بنانے کی تیاری میںحکمنامے کے مطابق آزادی کا امرت ما اتسو کے حصے کے طور پریہ کمیٹی، حکومت ہند کے ساتھ مشاورت کرکے مرکزی زیر انتظام جموں کشمیر کے کونے کونے میں ہر گھر جھنڈا پروگرام کی کامیابی کو یقینی بنائے گی۔










