سرینگر// وَن نیشن وَن راشن کارڈ کاقیام عمل میں لانے کے لئے مرکزی حکومت کی جانب سے جلد ہی احکامات صادر کئے جارہے ہے تاکہ اے اے و ائی بی پی ایل زمرے کے تحت آ نے والے صارفین تک غذائی اجناس پہنچائے جاسکے۔ نیشنل فوڈ سیکورٹی اسکیم پر من وعن عمل کی جائیگی اور وَن نیشن وَن راشن کارڈ کے لئے نئے قوائدوضوابط واضح کئے جائینگے۔سی این آئی کے مطابق وَن نیشن وَن راشن کارڈ اسکیم ملک بھرمیں کرانے کے لئے مرکزی حکومت نئے راشن کارڈ اجراء کرانے کے سلسلے میں سنجیدگی کے ساتھ غو رکررہی ہے اور نئے راشن کارڈ بنانے کے لئے نئے قوائد وضوابط واضح کئے جائینگے جن پرعمل کرنا لازمی ہوگااور جوان قوائدوضوابط کوپورا کرنا لازمی ہوگا جولوگ قوائد و ضوابط کوپورا کرنے میں ناکام ہونگے انہیں راشن کارڈ اجراء نہیں کئے جائینگے۔مرکزی حکومت راشن کارڈ بنانے کے لئے کئی نقاط سامنے رکھے ہے جس میں آمدانی کے ساتھ ساتھ تجارت مکان گاڑی اور دوسرے معاملات بھی شامل ہے ان کے بارے میں تفصیلات فراہم کرنی ہوگی۔ مرکزی حکومت کے مطابق وَن نیشن وَن راشن کارڈ اجراء کرنے کے لئے آنے والے دنوں کے دوران باضابطہ طور رپراقدامات اٹھائے جائے گے۔ ملک میں کروڑوں ایسے لوگ ہے جن کواے اے وائی اور بی پی ایل زمرے میں ہے تاہم انہیں سرکاری راشن گھاٹوں سے غذائی اجناس نہیں مل پارہے ہے اور ان کے پاس پچھلے کئی دہائیوں سے راشن کارڈ موجود نہیں ہے۔نیشنل فوڈ سیکورٹی اسکیم پرمن وعن عمل کرائی جائیگی اور نئے قوائدوضوابط کے تحت راشن کارڈوں پرگیہوں آٹا چاول چینی صارفین کوفراہم کرنے کے لئے باضابطہ طور پرزمرے کے تحت اندراج کیاجائیگا۔ مرکزی حکومت کی امور صارفین عوامی تقسیم کاری وزارت کے مطابق ملک بھرمیں نئے راشن کارڈ جس سے وَن نیشن وَن راشن کارڈ کانام دیاگیاہے اجراء کرنا لازمی بن گیاہے تاکہ ان لوگوں کورعا یتی داموں پرغذائی اجناس حاصل کرنے سے روکاجاسکے جن کی آمدانی اچھی خاصی ہے او روہ رعایتی داموں پرراشن گھاٹوں سے غذائی اجناس حاصل کرکے سرکار کی آنکھوںمیں دْھول جھونک رہے ہیں۔










