narindar modi

کاروبار میں شمولیت اور معاشی شمولیت حقیقی معنوں میں سماجی انصاف :وزیر اعظم مودی

21ویں صدی میں ہندوستان جو بھی بلندیاں حاصل کرے گااس کا انحصار ایم ایس ایم ای سیکٹر کی کامیابی پر ہوگا

سرینگر //کاروبار میں شمولیت اور معاشی شمولیت حقیقی معنوں میں سماجی انصاف کا اعلان کرتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ21ویں صدی میں ہندوستان جو بھی بلندیاں حاصل کرے گااس کا انحصار ایم ایس ایم ای سیکٹر کی کامیابی پر ہوگا۔سی این آئی مانیٹرنگ ڈیسک کے مطابقوزیر اعظم نریندر مودی نے ’اْدیمی بھارت‘‘ پروگرام میں شرکت کی اور کئی اہم اقدامات کا آغاز کیا۔ انہوں نے سال 2022-23کیلئے پی ایم ای جی پی سے مستفید ہونے والوں کو ڈیجیٹل طور پر امداد بھی منتقل کی۔ ۔اس موقعہ پر حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ ایم ایس ایم ای انڈیا کی کوششیں آتم نربھر بھارت کیلئے کلیدی رول ادا کریں گی۔ انہوں نے کہا کہ 21ویں صدی میں ہندوستان جو بھی بلندیاں حاصل کرے گا، اس کا انحصار ایم ایس ایم ای سیکٹر کی کامیابی پر ہوگا۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ہندوستان کے ایم ایس ایم ای سیکٹر کا ہندوستان کی برآمدات کو بڑھانے اور ہندوستان کی مصنوعات کو نئی منڈیوں تک پہنچانے کے لیے مضبوط ہونا ضروری ہے۔ انہوں نے مزید کہا’’ہماری حکومت آپ کی قابلیت اور اس شعبے کی بے پناہ صلاحیتوں کو مدنظر رکھتے ہوئے فیصلے لے رہی ہے اور نئی پالیسیاں بنا رہی ہے۔’’انہوں نے کہا کہ آج شروع کئے گئے اقدامات اور حکومت کی طرف سے کئے گئے دیگر اقدامات ایم ایس ایم ای کے معیار اور فروغ سے جڑے ہوئے ہیں۔وزیر اعظم نے کہا کہ جب ہم ایم ایس ایم ای کہتے ہیں تو یہ تکنیکی زبان میں مائیکرو ،اسمال اور میڈیم انٹرپرائزز تک پھیل جاتا ہے، لیکن یہ بہت چھوٹے، چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری ادارے ہندوستان کی ترقی کے سفر کا ایک بہت بڑا ستون ہیں۔ ایم ایس ایم ای سیکٹر کا ہندوستان کی معیشت کا تقریباً ایک تہائی حصہ ہے۔ ایم ایس ایم ای سیکٹر کو مضبوط کرنے سے پورے معاشرے کو تقویت ملتی ہے، جس سے ہر ایک کو ترقی کے فوائد حاصل ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہی وجہ ہے کہ یہ شعبہ حکومت کی اعلیٰ ترجیحات میں سے ایک ہے۔