شلپا شیٹی فحاشی پھیلانے کے کیس سے 15 سال بعد بری

شلپا شیٹی فحاشی پھیلانے کے کیس سے 15 سال بعد بری

ماضی میں بولی وڈ کی ’مست گرل’ کہلائی جانے والی 47 سالہ اداکارہ شلپا شیٹی کو بھارت کی مقامی عدالت نے فحاشی کے ایک کیس سے 15 سال بعد بری کردیا۔
’پیپلز میگزین’ نے اپنی رپورٹ میں دوسرے نشریاتی اداروں کی خبروں کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ شلپا شیٹی کو بھارتی ریاست مہاراشٹر کے دارالحکومت ممبئی کے ایک عدالت نے جنوری کو ’فحاشی پھیلانے’ کے کیس سے بری کیا۔شلپا شیٹی کے خلاف مذکورہ کیس 2007 سے زیر سماعت تھا اور ان پر فحاشی پھیلانے کا الزام تھا۔شلپا شیٹی کے خلاف مذکورہ کیس اس وقت دائر کیا گیا تھا جب کہ انہیں ہولی وڈ اداکار 72 سالہ رچرڈ گیئر نے ایک تقریب کے دوران گالوں پر بوسہ دیا تھا۔
بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں ہونے والی مذکورہ تقریب ایڈز سے بچاؤ سے متعلق تھی، جس میں لوگوں کو یہ پیغام دینے کی کوشش کی گئی تھی کہ اگر کوئی ایڈز میں مبتلا شخص دوسرے کو بوسہ دے تو اس سے موذی مرض نہیں پھیلتا۔
ماضی میں بولی وڈ کی ’مست گرل’ کہلائی جانے والی 47 سالہ اداکارہ شلپا شیٹی کو بھارت کی مقامی عدالت نے فحاشی کے ایک کیس سے 15 سال بعد بری کردیا۔’پیپلز میگزین’ نے اپنی رپورٹ میں دوسرے نشریاتی اداروں کی خبروں کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ شلپا شیٹی کو بھارتی ریاست مہاراشٹر کے دارالحکومت ممبئی کے ایک عدالت نے جنوری کو ’فحاشی پھیلانے’ کے کیس سے بری کیا۔شلپا شیٹی کے خلاف مذکورہ کیس 2007 سے زیر سماعت تھا اور ان پر فحاشی پھیلانے کا الزام تھا۔
شلپا شیٹی کے خلاف مذکورہ کیس اس وقت دائر کیا گیا تھا جب کہ انہیں ہولی وڈ اداکار 72 سالہ رچرڈ گیئر نے ایک تقریب کے دوران گالوں پر بوسہ دیا تھا۔بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں ہونے والی مذکورہ تقریب ایڈز سے بچاؤ سے متعلق تھی، جس میں لوگوں کو یہ پیغام دینے کی کوشش کی گئی تھی کہ اگر کوئی ایڈز میں مبتلا شخص دوسرے کو بوسہ دے تو اس سے موذی مرض نہیں پھیلتا۔

کیٹاگری میں : صحت