سری نگر//پرنسپل سیکرٹری سکل ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر اَصغر حسن سامون نے سول سیکرٹریٹ میں سینئر اَفسران کے ساتھ بڈگام میں مرکزی حکومت کی طرف سے ہیرٹیج سکل ڈیولپمنٹ اِنسٹی چیوٹ،سکل اِنسٹی چیوٹ اور جموں میں سی او پی ٹی کے قیام کے سلسلے میں ایک میٹنگ طلب کی۔پرنسپل سیکرٹری نے متعلقہ اَفسران سے کہا کہ وہ اِن اِداروں کے قیام کے لئے زمین کی دستیابی کی خاطر ضروری اقدامات کریں ۔ اُنہوں نے افسران کو ہدایت دی کہ وہ مربوط انداز میں کام کریں اور اس بات کو یقینی بنائیں ۔ اُنہوں نے کہا کہ نوجوانوں کی ہنر مندی حکومت کی ترجیح ہے اور اِس سلسلے میں بہت سے اِقدامات اُٹھائے جارہے ہیں۔اُنہوں نے کہا کہ جموںوکشمیر یوٹی میں بے روزگار ی کے مسئلے پر قابو پانے کے لئے ہنر مندی کی ترقی فراہم کرنے میں سکل ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کا ایک اہم رول ہے ۔اُنہوں نے متعلقہ اَفسران کو ہدایت دی کہ وہ مطلوبہ ہنر فراہم کر کے نوجوانوں کو بااختیار بنانے کے لئے پوری لگن ، محنت اور تن دہی سے کام کریں۔










