بنگلہ دیشی شہری کو امریکہ میں 46ماہ کی قید

مٹی کی غیر قانونی کھدائی اور نقل و حمل ،بڈگام میںپولیس نے 4افراد کو گرفتار کیا

سرینگر//بڈگام پولیس نے مٹی کی غیر قانونی کھدائی اور نقل و حمل میں ملوث 04افراد کو گرفتار کیا جس دوران ایک ٹپر اور جے سی بی کو ضبط کر لیا گیا ۔ سی این آئی کے مطانق تھانہ پولیس چاڈورہ کی پولیس پارٹی نے چار فراد کو گرفتار کیا اور چاڈورہ بڈگام کے علاقے حیات پورہ ناگام میں سرکاری زمین سے مٹی نکالنے کے لیے ایک ٹپر ایک جے سی بی قبضے میں لے لیا۔ گرفتار کئے گئے افراد کی شناخت ندیم احمد پھال ولد غلام محمد پال ساکن وچاتی چیک پورہ۔ہلال احمد تیلی ولد محمد مقبول ٹیلی ساکن واتھورہ ، محفیظ احمد چوپان ولدعبدالرشید چوپان ساکن مالا پورہ، نثار احمد یتو ولد منظور احمد یتو ساکن حیات پورہ کے طور پر ہوئی ہے ْ۔ تھانہ پولیس چاڈورہ نے اس سلسلے میں کیس زیر ایف آئی آر نمبر 148/2021کی متعلقہ دفعات کے تحت درج کرکے اس سلسلے میں مذید تحقیقات شروع کردی۔