اپنی پارٹی اودھم پور اکائی کا ماہانہ اجلاس، متعدد افراد پارٹی میں شامل

اپنی پارٹی اودھم پور اکائی کا ماہانہ اجلاس، متعدد افراد پارٹی میں شامل

اودھم پور//اپنی پارٹی ضلع اکائی اودھم پور کے کارکنان کا ماہانہ اجلاس منعقد ہوا۔ ضلع صدر ہنس راج ڈوگرہ اور سابقہ ایم ایل اے اور پارٹی ضلع انچارج فقیر ناتھ کی صدارت میں منعقدہ اجلاس میں اپنی پارٹی ٹریڈ یونین صدر اعجاز کاظمی نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر متعدد افراد نے پارٹی قیادت پر اعتماد ظاہر کرتے ہوئے اپنی پارٹی میں شمولیت اخیتار کی جن میں ست پال سنگھ، سنجیت سنگھ، حکم سنگھ، گوندسنگھ وغیرہ قابل ِ ذکر ہیں۔ ہنس راج ڈوگرہ نے اِ ن کا خیر مقدم کرتے ہوئے اُمیدظاہر کی کہ وہ پارٹی کی مضبوطی کے لئے تندہی سے کام کریں گے۔ دوران اجلاس متفقہ طور فیصلہ کیاگیاکہ ہر ماہ کی پانچ تاریخ کو12بجے پارٹی ضلع صدر دفتر پر میٹنگ منعقد ہوا کرے گی جس میں تنظیمی امور اور عوامی مسائل ومشکلات پر غوروخوض کیاجائے گا۔ یہ بھی اعلان کیاکہ جموں وکشمیر اپنی پارٹی ضلع دفتر ہر روز صبح 8بجے سے 5بجے تک کھلا رہے گا اور لوگ اپنے مسائل ومشکلات کو حل کرانے کے لئے آسکتے ہیں۔ اِس اجلاس میں کیول کرشن، جگدیو سنگھ ضلع نائب صدر، ست پال چلوترہ ضلع جنرل سیکریٹری، اجیت کمار شرما ضلع یوتھ صدر شام لال سدھوترہ انچارج ایس سی سیل، وجے کمار ٹھاکر اور رمیش گپتا بھی موجود تھے۔