جموں//جسٹس علی محمد ماگرے جج جموں و کشمیر اور لداخ ، ایگزیکٹو چئیر مین جے اینڈ کے لیگل سروسز اتھارٹی نے جسٹس سندھو شرما جج جموں و کشمیر ہائی کورٹ اور لداخ کی موجودگی میں ضلع کے انتظامی جج سانبہ اور جسٹس ونود چٹر جی کول جج جموں و کشمیر اور لداخ کی ہائی کورٹ نے ڈسٹرکٹ کورٹ کمپلیکس سانبہ میں ودھک سیوا مرکز کا افتتاح کیا ۔ اس اہم اور بروقت اقدام کے پیچھے بنیادی مقصد ڈی ایل ایس اے سانبہ کی مدد سے ورچول موڈ کے ذریعے ہائی کورٹ میں مقدمات دائیر کرنے میں ضلع بھر کے عوام کو راحت فراہم کرنا ہے ۔ یہ مرکز قانونی خدمات کی موثر فراہمی کو یقینی بنائے گا اور اس کے علاوہ یہ قانونی قیدی کو عدالت سے متعلقہ تمام ضروریات کیلئے ایک سٹاپ سینٹر کے طور پر پیش کیا جائے گا ۔ ودھک سیوا کیندر کے افتتاح کے فوراً بعد ایڈووکیٹ ہتیش شرما کی جانب سے دائر کرنے کیلئے ایک پٹیشن موصول ہوئی جسے انہوں نے پروسیسنگ کیلئے ہائی کورٹ میں ای جمع کرایا ۔ تقریب میں شرکت کرنے والوں میں سونیا گپتا چئیر مین ڈسٹرکٹ لیگل سروسز اتھارٹی ( پرنسپل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ) سانبہ ، انورادھا گپتا ڈپٹی کمشنر سانبہ ، اروند شرما سی جے ایم سانبہ ، دنیش شرما جوائینٹ رجسٹرار ( پروٹوکول ) ہائی کورٹ جموں و کشمیر اور لداخ ، ونود کمار اسپیشل موبائیل مجسٹریٹ ( ٹریفک )جموں ، پون کمار کھجوریہ ڈی ڈی پی کٹھوعہ سانبہ ، راجیش شرما ایس ایس پی سانبہ ، صلاح الدین احمد سیکرٹری ڈی ایل ایس اے سانبہ ، جاوید احمد خواجہ پبلک پراسیکیوٹر سانبہ ، اعجاز زرگر ایڈیشنل ایس پی سانبہ ، مادھو شرما ایڈیشنل اسپیشل موبائیل مجسٹریٹ سانبہ ، راشی ورما ایڈیشنل منسف سانبہ ، پونم گپتا منسف سانبہ ، ایڈووکیٹس ، پینل وکلاء ، کورٹ سٹاف اور پی ایل وی شامل تھے ۔ اس کے علاوہ جسٹس ماگرے چئیر مین بلڈنگ اینڈ انفراسٹرکچر کمیٹی نے جسٹس سندھو شرما اور جسٹس ونود چٹر جی کول کی موجودگی میں انفراسٹرکچر ڈیولپمنٹ کے حوالے سے ایک میٹنگ کی صدارت کی ۔ میٹنگ میں سونیا گپتا ، انورادھا گپتا اور متعلقہ محکموں کے نمائندوں نے شرکت کی ۔ میٹنگ میں سانبہ میں عدالتی ادارے کی عمارت اور انفراسٹرکچر سے متعلق کئی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔ بعد میں جسٹس ماگرے نے جسٹس سندھو شرما اور جسٹس ونود چٹر جی کول کی موجودگی میں بھارگوا پبلک سکول سپوال سانبہ میں لیگل لٹریسی کلب کا افتتاح کیا ۔ سونیا گپتا چئیر مین ڈسٹرکٹ لیگل سروسز اتھارٹی سانبہ نے اپنے استقبالیہ خطاب میں کہا کہ اسکولوں میں لیگل لٹریسی کلب کا بنیادی کام علاقے میں قانونی خواندگی پھیلانا ہے اور اس کے علاوہ قانونی خدمات اور قانونی ضرورت کے افراد کے درمیان ایک پُل کا کام کرنا ہے ۔










