جموں کشمیر میں18نئے معاملات سامنے آئے ۔ اَب تک4,49,522مریض صحتیاب

جمو ںکشمیر میںمتاثرین میں 110نئے افراد کا اضافہ ، ایک کی موت

سرینگر//کورونا وائرس کی دوسری لہر میں جموں کشمیر میں کچھ دنوں سے اضافہ جاری ہے ۔حکام کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں میں 110نئے افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے جس کے ساتھ ہی متاثرین کی تعداد 325529تک پہنچ گئی ہے ۔تازہ معاملات میں جموں سے 16جبکہ کشمیر 94نئے کیس ریکارڈ کئے گئے ہیں۔اسی دوران کورونا سے متاثر ہ مریضوں میں سے ایک اور کی موت واقع ہوئی جبکہ 120متاثرہ مریضوں کی شفایاب ہوکر گھروں کو رخصت ہو گئے ۔سی این آئی کے مطابق جموں کشمیر میں بھی کورونا وائرس کے کیسوں میں پھر سے اچھال ہونے لگی ہے جبکہ اموات کا سلسلہ بھی جاری ہے ۔ جموں کشمیر میں گزشتہ 24گھنٹوںمیںایک اور متاثرہ مریض کی ہوئی موت۔ حکام کے مطابق سرینگر کے سکمز صورہ اسپتال میں ایک متاثرہ مریض کی موت ہوئی جس کے ساتھ ہی اموات کی تعداد 4409تک پہنچ گئی ہے ۔ادھرحکام کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں میں 110نئے افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے جس کے ساتھ ہی متاثرین کی تعداد 325529تک پہنچ گئی ہے ۔تازہ معاملات میں جموں سے 16جبکہ کشمیر 94نئے کیس ریکارڈ کئے گئے ہیں۔اسی دوران کورونا سے متاثر ہ مریضوں میں سے ایک اور کی موت واقع ہوئی جبکہ 120متاثرہ مریضوں کی شفایاب ہوکر گھروں کو رخصت ہو گئے ۔ اسی دوران جہاںمثبت معاملات میں اضافہ ہونے کے ساتھ ہی فعال معا،لات بھی بڑھ گئی ہے ۔ اگرچہ گزشتہ 24گھنٹوں میں جموںکشمیر کے 120مریض شفایاب ہو گئے تاہم تاہم اس کے باوجود بھی فعال معاملات میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے اور فعال معاملات کا ہندسہ 13سوسے پار چلا گیا ۔