سری نگر//پرنسپل سیکرٹری سکل ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر اَصغر حسن سامون نے سول سیکرٹریٹ میں صوبہ کشمیر کے پولی تکنیک کالجوں اور سی آئی آئی آئی ٹی بارہمولہ کے کام کاج کا جائزہ لینے کے لئے ایک میٹنگ کی صدارت کی۔ سیکرٹری ایس ڈی ڈی ناظم ضیاء خان ، ڈائریکٹر ایس ڈی ڈی سدرشن کمار ، صوبہ کشمیر کے تمام پولی تکنیک کالجوں کے پرنسپلوں نے ذاتی طور پر اور بذریعہ ورچیول موڈ میٹنگ میں شرکت کی۔دورانِ میٹنگ پرنسپل سیکرٹری نے پرنسپلوں پر زور دیا کہ وہ اَپنے اَپنے اَضلاع میں کیمپ لگائیں تاکہ طلباء کو کالجوں میں پیش کئے جانے والے کورسوں کے بارے میں آگاہ کیا جائے ۔ اُنہوں نے ان سے داخلے کے جاری عمل کے بارے میں مناسب تشہیر کرنے کو کہا تاکہ زیادہ سے زیادہ طلاب ان کورسوں کی طرف راغب ہوں اور کوئی سیٹ بِس خالی نہ رہے۔ڈاکٹر اَصغر حسن سامون نے اَفسران پر زور دیا کہ وہ تمام آئی ٹی آئی میں نئے اور نوکری پر مبنی سٹریموں کو متعارف کرنے کا منصوبہ بنائیں تاکہ طلباء کے لئے روزگار کے زیادہ سے زیادہ مواقع پیدا ہوں۔










