برنیال قاضی گنڈ اننت ناگ میں آدم خور ریچھ نے تین افراد کی چیرپھاڑ کی

کنگن میں ریچھ حملے سے خاتون اور معمر شہری سمیت2افراد زخمی

سری نگر//وسطی کشمیر کے ضلع گاندر بل کے کنگن علاقے میں ریچھ کے حملے میں ایک 70سالہ شہری سمیت 2افراد زخمی ہوئے ہیں جن کو فوری پر علاج معالجہ کے لئے ہسپتال میں بھرتی کیا گیا ہے ۔کشمیر نیوز سروس کے مطابق وسطی کشمیر کے ضلع گاندر بل کے کنگن کے اکہال میں بدھ کے توز ریچھ نے ایک 70سالہ غلام احمد شیخ ولد محمد شیخ پر حملہ کر کے اسے شدید زخمی کردیا،اس دوران مقامی لوگوں نے زخمی شہری کو علاج و معالجہ کے لئے سب ڈسٹرک ہسپتال کنگن منتقل کیا گیا جہاں سے انہیں سکمز صورہ منتقل کیا گیا۔اس دوران علاقے میں اسی طرح کے ایک واقعے میں گونڑی محلہ اکہال کنگن میں ہی 50 سالہ خاتون خاتون مختی بیگم ذوجہ محمد سبحان لون پر بھی ریچھ نے حملہ کرکے اسے شدیدزخمی کردیا جس کو علاج کے لئے سب ڈسٹرک ہسپتال کنگن منتقل کیا گیا۔مقامی لوگوں نے بتایا کہ امسال بڑی تعداد میں جنگلی جانوروں نے خوراک کی تلاش میں انسانی بستیوں کا روخ کیا جس کی وجہ سے لوگوں میں خوف و دہشت کا ماحول پیدا ہوگیا ہے اور لوگوں اب میوہ باغات اور کھیتوں میں جانے کے علاوہ گھروں سے باہر نکلنے میں بھی خوف محسوس کررہے ہیں۔دونوں واقعات کے بعد مقامی لوگوں نے علاقے میں شور مچایا اور ریچھوں کو بستیوں سے باہر بھگا دیا ہے خیال رہے وادی کشمیر میں گزشتہ کئی ماہ سے ریچھوں کے حملے میں درجنوں افراد زخمی ہوئے ہیں