سری نگر//شمالی کشمیر کے ضلع باہمولہ کے شالٹنگ شیری علاقے میں مقامی لوگوں نے پینے کے پانی کی عدم دستیابی کے خلاف سڑک پر نکل کر محکمہ بجلی کے خلاف زور دار احتجاج کیا ہے ۔احتجاج میں مقامی آبادی نے محکمہ جل شکتی کے خلاف زور دار احتجاج کیا ہے ۔ شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے شالٹنگ شیری علاقے میں مقامی لوگوںجن میں مر اور خواتین بھی شامل تھے نے سڑکوں پر نکل کر زور دار احتجاج کیا ہے ۔احتجاج میں شامل لوگوں نے بتایا بستی میں گزشتہ تین ماہ سے پینے کا پانی غائب ہے جس کے سبب مقامی لوگوں طرح طرح کے مشکلات سے دو چار ہیں ۔یہاں موجود خواتین نے بتایا محکمے کے ملاازمین کچھ افراد کو گھروں میں جا کر پانی پہنچاتے ہیں تاہم انہیں فیس ادا کرنے کے باجود پانی دستیاب نہیں ہے ۔انہوں نے بتایا وہ تین سال سے پانی کے ترسیلی نظام کو بہتر بنانے کی اپیل کر رہے ہیں تاہم تاحال اس حوالے سے کوئی اقدام نہیں اٹھایا گیا ہے ۔










