بارہمولہ//منشیات کے خلاف اپنی کاروائی جاری رکھتے ہوئے با رہمولہ پولیس نے3 منشیات فروشوںکو گرفتارکرکے ممنوعہ نشیلی مادہ برآمد کرکے ضبط کی۔جے کے این ایس کے مطابق ایس ڈی پی اوٹنگمرگ ہلال خالق(جے کے پی ایس) کی نگرانی میں پولیس اسٹیشن کنزر کے افسران نے کنزر میں ناکہ پر 2افراد کو روک لیا اور تلاشی شروع کی ۔اس کی شناخت روف احمد وانی ولد غلام محمد وانی ساکن لولپورہ کنزر اور لطیف احمد صوفی ولد غلام نبی صوفی ساکن وارڈ نمبر2کنزرکے طور پر ہوئی۔ چیکنگ کے دوران ، افسران نے ان کے قبضے سے 3.5کلوگرام خشخاش پوست ا ور260گرام چرس برآمد کرنے میں کامیاب رہے۔ انہیں گرفتار کر کے متعلقہ تھانہ منتقل کر دیا گیا ہے جہاں وہ حراست میں ہیں۔اسی طرح سے پولیس اسٹیشن بارہمولہ کے افسران نے ڈی وائی ایس پی ہیڈکوارٹرز بارہمولہ سید سجاد احمد(جے کے پی ایس) کی نگرانی میں آزاد گنج بارہمولہ میں ناکہ چیکنگ کے دوران ایک شخص کو روکا جس کی شناخت شاہد مجید بٹ ولدعبدالمجیدبٹ ساکن محلہ میر صاحب بارہمولہ کے نام سے ہوئی۔ چیکنگ کے دوران ، افسران نے اس کے قبضے سے 85گرام چرس برآمد کرنے میں کامیاب رہے۔ اسے گرفتار کر کے متعلقہ تھانہ منتقل کر دیا گیا ہے جہاں وہ حراست میں ہے۔اس کے مطابق ، پولیس نے متعلقہ تھانوں میں قانون کی متعلقہ دفعات کے تحت مقدمات درج کئے ہیں اور مزید تحقیقات شروع کی گئی ہیں۔کمیونٹی ممبران سے درخواست کی جاتی ہے کہ وہ اپنے پڑوس میں منشیات فروشوں سے متعلق کوئی بھی معلومات لے کر آگے آئیں۔ منشیات کی خریدوفروخت میں ملوث افراد کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔










