Navin Choudhary

نوین چودھری نے ’’ ڈیزاسٹراور آفاتِ سماوی کی صورت میں بھیڑ بکریوں کے کسانوں کی مدد‘‘ کی عمل آوری کا جائزہ لیا

جموں//پرنسپل سیکرٹری بھیڑو پشو پالن اور ماہی پالن محکمہ نوین کمار چودھری نے سول سیکرٹریٹ جموں میں سینئر اَفسران کے ساتھ ایک میٹنگ کی صدارت کی جس میں جموںوکشمیر یوٹی میں ’’ ڈیزاسٹراور آفاتِ سماوی کی صورت میں بھیڑ بکریوں کے کسانوں کی مدد‘‘ پر عمل آوری پر تبادلہ خیال اور جائزہ لیا گیا ۔میٹنگ میں ناظم منصوبہ بندی ، بھیڑو پشوپالن اور ماہی پالن گردھاری لال ، ناظم بھیڑ پالن محکمہ کرشن لال شرما ،ڈائریکٹر فائنانس بھیڑ و پشو پالن اور ماہی پالن محکمہ موجود تھے جبکہ ناظم بھیڑ پالن کشمیر، اے ایچ ڈی کے ٹیکنیکل آفیسر اور دیگر متعلقہ اَفسران نے سری نگر سے بذریعہ ویڈیو کانفرنسنگ میٹنگ میں حصہ لیا۔جموںوکشمیر یوٹی میں مویشیوں کے مختلف مسائل پر سیر حاصل بحث ہوئی ۔میٹنگ میں جانکاری دی گئی کہ گھریلو جانوروں کے تحفظ اور جموں وکشمیر کے کسانوں کی فلاح و بہبود کے لئے اِقدامات کئے جارہے ہیں جن میں مرکزی معاونت والی سکیموں بشمول مویشیوں کی اِنشورنس اور موجودہ سکیموں کسانوں اور جانوروں کی فلاح و بہبود کے لئے ہیں۔پرنسپل سیکرٹری نے اَفسران کو ہدایت دی کہ وہ جموں وکشمیر یوٹی میں بھیڑ بکریوںکی گزشتہ پانچ برسوں کے مویشیوں کی شرح اَموات کے بارے میں ایک تفصیلی رِپورٹ تیار کریں اور اہل مستحقین کو فوائد فراہم کرنے کے لئے اِس کی جانچ پڑتال کی سہ ماہی رِپورٹ پیش کریں۔پرنسپل سیکرٹری نے کہا کہ ڈیٹا اِکٹھا کرنے کا مقصد بھیڑبکریوں کسانوں کو زیادہ سے زیادہ فوائد فراہم کرنا ہے بالخصوص وہ کسان جن کے مویشی کسی آفاتِ سماوی اور جنگلی جانوروںکے حملوں کے دوران مرگئے۔نوین کمار چودھری نے متعلقہ اَفسران کو ہدایت دی کہ وہ جانوروں کی شرح اَموات کو اِن اِنشورنس سپورٹ سکیم کے تحت کسانوںکے لئے ضروری اِقدامات کریں جن کے جانور آفاتِ سماوی اور جنگلی جانوروں کے حملوں کی وجہ سے مرگئے تھے ان کو موجودہ سکیم کے تحت لایا جائے گا۔