بارہمولہ//منشیات کے خلاف اپنی کاروائی جاری رکھتے ہوئے بارہ مولہ پولیس نے دو منشیات فروشوں کو گرفتارکر کے ان کے قبضے سے ممنوعہ نشیلی مادہ براوَن شوگر برآمد کرکے ضبط کی ۔ٍجے کے این ایس کے مطابق ڈی ایس پی ہیڈکواٹر بارہمولہ سید سجاد حسین جے کے پی ایس کی نگرانی میں بارہمولہ پولیس نے ایک منشیات فروش ارشید احمد منگلرولد محمد مختار منگلرساکن سلام آباد اوڑی ، ضلع بارہمولہ کو قومی شہرہ سڑک پیٹرول پمپ شیری کے قریب گرفتار کیا اور اس کے قبضے سے 6گرام براؤن شوگر مادہ برآمد کیا۔پولیس نے اس سلسلے میں کیس درج کرکے تحقیقات شروع کردی۔ اسی طرح ایس ڈی پی او شیری طارق محمود جے کے پی ایس کی زیر نگرانی میں پولیس نے بہرام پورہ بارہ مولہ کے نزدیک ایک منشیات فرورش جس کی شناخت ظہور احمد لون ولد غلام محمد لون ساکن بہرام پورہ ، ضلع بارہمولہ کے طورپر ہوئی ہے کو گرفتار کیا اور مذکورہ کے قبضے سے ایک کلو سات سو گرام خشخاش پوست جیسے مادہ کو برآمد کرلیا۔ پولیس نے متعلقہ دفعات کے تحت کیس درج کرکے تحقیقات شروع کردی۔ منشیات کے خلاف ضلع بارہمولہ کے لوگوں نے بارہمولہ پولیس کی کاوشوں کو سراہا اور معاشرے سے منشیات کے لعنت کے خاتمے کے لئے پولیس کی حمایت پر آمادگی ظاہر کی تاکہ نوجوان نسل کو منشیات کے بھری عادت سے سے دوررکھا جائے ۔










